باوضو رہنے کے فوائد


 باوضو رہنے کے فوائد 


❶ فراوانی رزق  

❷ جو بھی وضو کرے اور صبر کرے تاکہ اس کا چہرہ اور ہاتھ خود خشک ہوں تو اسے ، تیس (30)نیکیاں ملتی ہیں...

❸ عمر طولانی ہوتی ہے 

❹ باوضو سونا، عبادت ہے 

❺ باوضو کی موت ، شهادت ہے 

❻ قیامت کے دن نورانی ہونا 

حوالہ

 مستدرک الوسائل؛ ج۱ ص۳۵۶
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

غریبوں سے دشمنی

بسْــــــــــــــمِ ﷲِالرَّحْمَنِ الرَّحِيم 

📝 رسول اکرم صل اللہ علیہ و آلہ وسلم 


 جب لوگ اپنے غریبوں سے دشمنی کرنے لگیں گے (اور ان سے محبت اوران کی مدد کرنا چھوڑ دیں گے) اور اپنی مارکیٹوں کو (امیروں کے لیے) مختلف (اور مہنگی ) چیزوں سے بھر دیں گے  (اور آباد کر دیں گے)  اور مال و دولت جمع کرنے پر ایک دوسرے کو مبارک باد دیں گے 

 تو خداوندمتعال چار قسم کی بدبختیوں میں مبتلا کر دے گا ۔ 

1️⃣ قحط اور خشکسالی 


2️⃣ (ظالم )حکمران(جو ان پر)  ظلم کریں گے 


3️⃣ حکومتی عہدہ دار خیانت( اور کرپشن ) کریں گے 


4️⃣ ان کا دشمن شان و شوکت (اور ان پرغلبہ )حاصل کر لے گا 


إِذَا أَبْغَضَ النَّاسُ فُقَرَاءَهُمْ , وَأَظْهَرُوا عِمَارَةَ أَسْوَاقِهِمْ , وَتَكَابُّوا عَلَى جَمْعِ الدَّرَاهِمِ , رَمَاهُمُ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ بِأَرْبَعِ خِصَالٍ ، بِالْقَحْطِ مِنَ الزَّمَانِ , وَالْجَوْرِ مِنَ السُّلْطَانِ , وَالْخِيَانَةِ مِنْ وُلاةِ الْحُكَّامِ , وَالشَّوْكَةِ مِنَ الْعَدُوِّ

حوالہ 
تنبیه الخواطر و نزهة النواظر،10/1؛ الحیات424/6
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

اہمیت زکات

بسْــــــــــــــمِ ﷲِالرَّحْمَنِ الرَّحِيم 

📝 رسول اکرم صل الله علیه و آله وسلم 

🍃 جب لوگ زکات دینا چھوڑ دیں گے تو زمین بھی زراعت ، پھلوں اور معدنیات کی برکات واپس لے لے گی 

🍃 جب زکات ادا نہیں کی جائے گی تو  امیر اور غریب دونوں کے حالات برے  اور بدتر ہوں گے 

📝 امام علی علیہ السلام 

🍃 خداوندمتعال کی طرف سے جو بھی نعمت ملے اس میں خداوندمتعال کا ایک حق ہے جو اس حق کو ادا کرے گا تو نعمت میں اضافہ ہو گا اور جو شخص وہ حق ادا نا کرے تو گویا نعمت کو زائل ہونے سے دوچار کیا ہے ۔

متن روایات

إذا منعوا الزكاة منعت الأرض بركتها من الزرع و الثمار و المعادن كلها

إِذَا مُنِعَتِ اَلزَّكَاةُ سَاءَتْ حَالُ اَلْفَقِيرِ وَ اَلْغَنِيِّ

إنَّ لِلّهِ فِي كُلِّ نِعْمَةٍ حَقّاً، فَمَنْ أَدَّاهُ زَادَهُ مِنَها، وَ مَنْ قَصَّرَ عَنْهُ خَاطَرَ بِزَوَالِ نِعْمَتِهِ.

حوالہ
.📚 الکافی 374/2
الحیات 425/6
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

حضرت رسول اکرم صل اللہ علیہ و آلہ وسلم

بسْــــــــــــــمِ ﷲِالرَّحْمَنِ الرَّحِيم 

📝 رسول اکرم صل اللہ علیہ و آلہ وسلم 

 تم پر لازم ہے کہ دوسروں (کی غلطیوں اور خطاوں )کو معاف کر دو  کیونکہ معاف کر دینا صرف اور صرف انسان کی عزت اور سرافرازی کا سبب بنتا ہے تم معاف کرنا شروع کر دو خدا تمہیں عزت عطا فرمائے گا 

📝 امام محمد باقر علیہ السلام 

 جن لوگوں کا شیوہ درگزر اور معاف کرنا ہے کل قیامت کے دن بغیر حساب کے جنت میں داخل ہوں گے 

📝 امام علی علیہ السلام
 
 انتقام لینے میں جلدی کرنا پست لوگوں کا شیوہ ہے
 
📝 رسول اکرم صل اللہ علیہ و آلہ وسلم 

 بدترین وہ لوگ ہیں جو دوسروں کی غلطیاں معاف نہیں کرتے اور ان کی خطاوں سے درگذر نہیں کرتے 

🍃عَلیكُم بِالعَفِو فَاِنَّ العَفْوَ لایزیدُ العَبدَ اِلاّ عِزاًّ فَتَعافُوا یُعِزُّكُمُ اللهُ.

🍃اَلعافُونَ عَنِ‌النّاسِ یَدخُلونَ الجَنَّةَ بِغَیرِ حِساب

🍃معاجَلَةُ اِلانتقامِ مِن شِیَم اِللِّئامِ.

🍃شَرُّ الناسِ مَن لایَغفِرُ الذَّنبَ و لایُقیلُ العَثْرَةَ. 

حوالہ

اصول کافی، ج ٣، ص ١٦٧
لئالی‌الأخبار، ج ٢، ص ١٦٢
فهرست غرر، ص ٣٩٦
بحار، ج ٧٧، ص ٦٦
 
 

کنجوس

کنجوس 

 کنجوس شخص نے ایک جگہ زمین میں بہت سارا سونا چھپا رکھا تھا اور ہر روز اسے دیکھنے جاتا تھا ، ایک دن جب دیکھا تو سونا کسی نے چوری کر لیا تھا. 
کنجوس شخص دھاڈیں مار کر رونے لگا . 

♻️ پاس سے ایک اور شخص گزرا

  پوچھا کیا ہوا ؟ 
کنجوس: میرا سارا سونا چوری ہو گیا ہے. 
وہ دوسرا شخص: اس میں پریشان ہونے کی کیا بات ہے‼️.
 🧽 سونے کی جگہ پتھر رکھ دو اور سمجھو کہ سونا ہے ، تم نے کون سا استعمال کرنا ہے ۔ تیرے لئے سونے اور پتھر میں کیا فرق ہے؟ 

 کسی بھی چیز کی اہمیت آپ کے پاس ہونے میں نہیں بلکہ استعمال  کرنے میں ہے .
 

رسول اکرم صل اللہ علیہ و آلہ وسلم

بسْــــــــــــــمِ ﷲِالرَّحْمَنِ الرَّحِيم 

 رسول اکرم صل اللہ علیہ و آلہ وسلم 

 خداوند متعال نے مجھے نو چیزوں کی تاکید فرمائی ہے  

1️⃣ پوشیده اور آشکارا دونوں حالتوں میں بااخلاص رہوں 

2️⃣ رضایت اور غضب دونوں حالتوں میں عدالت کو نا چھوڑوں 

3️⃣ فقیری اور امیری دونوں حالتوں میں میانہ روی 
 
4️⃣ جس نے میرے حق میں مجھ پر ظلم کیا ہے اسے معاف کر دوں 

5️⃣ اس کی مدد کروں جس نے مجھے محروم کیا ہے 

6️⃣ ان رشتہ داروں سے جا کر ملاقات کروں جنہوں نے مجھ سے رابطہ توڑ دیا ہے 

اور یہ کہ 

7️⃣ میری خاموشی غور و فکر کےلیے ہو 

8️⃣ میری باتیں خدا کی یاد کے لیے  

9️⃣ اور میری نگاہ عبرت کا سبب ہو 

متن حدیث 
قال رَسُولُ اللّهِ - صلي الله عليه وآله - :

اَوْصاني رَبّي بِتِسْع: اَوْصاني بِالاْخْلاصِ فِي السِّرِّ وَ الْعَلانِيَةِ، وَ الْعَدْلِ فِي الرِّضا وَ الْغَضَبِ، وَ الْقَصْدِ فِي الْفَقْرِ وَ الْغِني، وَ اَنْ أعْفُوَ عَمَّنْ ظَلَمَني، وَ أعطِيَ مَنْ حَرَمَني، وَ أصِلَ مَنْ قَطَعَني، وَ اَنْ يَكُونَ صُمْتي فِكْراً، وَ مَنْطِقي ذِكْراً، وَ نَظَري عِبْراً.

حوالہ

أعيان الشّيعة، ج 1، ص 300
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 امام صادق علیہ السلام

بسْــــــــــــــمِ ﷲِالرَّحْمَنِ الرَّحِيم 

  امام صادق علیہ السلام
 
🌿 راوی کہتا ہے کہ امام صادق علیہ السلام سے عرض کی : 
ایک آدمی میرا مقروض ہے اور چاہتا ہے اپنا گھر بیچ کر میرا قرض چکائے ۔ 

 امام علیہ السلام نے فرمایا

 خدا تجھے سلامتی دے ایسا مت کرو  کہ اسے گھر سے بے گھر کرو (اسے مہلت دو اور اسےگھر بیچنے پر مجبور مت کرو ) 


🌿 ابن ابی عمیر کپڑے کا تاجر تھا اور اس نے ایک آدمی سے دس ھزار درھم لینے تھے ۔ 

اس آدمی کو (کاروبار میں ) نقصان ہوا اور کنگال ہو گیا ۔ لیکن ایک گھر باقی بچا تھا ۔وہ دس ھزار درھم میں بیچ کر پیسے ابن ابی عمیر کے پاس لے آیا ۔

دروازے پر دستک دی ۔ابن ابی عمیر باہر نکلا تو اس نے پیسے دیتے ہوئے کہا : یہ تیرے پیسے دینے تھے لے کر آیا ہوں 

 ابن ابی عمیر نے پوچھا : یہ پیسے کہاں سے لیے ؟ (تجھے تو کاروبار میں سارا نقصان ہو گیا تھا ) کیا یہ درھم تجھے وراثت میں ملی ہے ؟ 
کہا:   نہیں
کہا : تمہاری کسی نے مدد کی ہے ؟ 

 کہا : نہیں ۔ بلکہ میرا گھر تھا جسے فلاں شخص کو بیچ دیا ہے  تا کہ تیرا قرض اتار سکوں 

 ابن ابی عمیر نے کہا : ذریع نے امام صادق علیہ السلام سے نقل کیا ہے کہ فرمایا : 

 مرد کو اس کے قرض کی خاطر اسے گھر سے بے گھر مت کرو ۔ 

 ان پیسوں کو لے جاو (اور اسے  دے کر اپنا گھر واپس لے لو) ۔ خدا کی قسم ! آج مجھے ایک ایک پائی کی ضرورت ہے لیکن اس کے باوجود تیرے پیسوں سے ایک درھم بھی نہیں لوں گا ۔ 

 ابن ابی عمیر کا تعارف: 

ابن ابی عمیر کا پورا نام محمد بن ابی عمیر تھا امام موسی کاظم ؛ امام رضا اور امام جواد علیہم السلام کے اصحاب میں سے تھے اور اسی طرح اصحاب اجماع میں ان کا شمار ہوتا ہے ان کی مرسل روایت کو بھی ایسے قبول کیا جاتا ہے جیسے پوری اور محکم سند والی روایت ہو ۔
ھارون الرشید کے زمانے میں کئی سال قید میں رہے ۔کہا گیا ہے کہ ھارون الرشید کو خبر ملی تھی کہ ابن ابی عمیر عراق کی اہم شیعہ شخصیات اور ان کے پروگراموں سے آگاہی رکھتا ہے ۔امام رضا علیہ السلام کے زمانہ میں شیعوں پر سختیاں کم تھیں لیکن امام جواد علیہ السلام کے زمانہ میں پھر سے مشکلات شروع ہوئیں اور ابن ابی عمیر پر بھی محبت اہل بیت علیھم السلام کی وجہ سے بہت ظلم ڈھائے گئے ۔۔

حوالہ

الحیات 227/6
 

نو پروٹوکول

نو پروٹوکول 

ایک دن امام سجاد علیہ السّلام مدینہ کی ایک گلی سے گزر رہے تھے .
 گلی میں بہت رش تھا .
کچھ لوگ جو امام سجاد علیہ السّلام کو پہچانتے تھے ، زور زور سے کہنے لگے
 ہٹ جاؤ 
ہٹ جاؤ 
 راستہ دو !

امام علیہ السّلام نے فرمایا: 

خاموش ہو جائیں ، یہ راستہ مشترک ہے مجھے یہ حق نہیں کہ لوگوں کو سائیڈ پر لگا کر خود راستہ لوں .

حوالہ

مختصر تاریخ دمشق، ج۱۷، ص۲۴۶

محشر کے دن حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیھا کا مقام و مرتبہ

بسْــــــــــــــمِ ﷲِالرَّحْمَنِ الرَّحِيم 


محشر کے دن حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیھا کا مقام و مرتبہ 


جابر بن عبداللہ انصاری نے امام باقر علیہ السلام سے عرض کی ۔

 اے فرزند رسول خدا مجھے اپنی دادی فاطمہ زہرا سلام اللہ علیھا کی فضیلت کے بارے ارشاد فرمائیے تا کہ جب میں شیعیان کو یہ حدیث سناوں تو وہ خوشحال ہو جائیں 

 اس وقت حضرت جبرائیل علیہ السلام کی آواز آئے گی ۔ حضرت محمد صل اللہ علیہ و آلہ وسلم کی بیٹی کہاں ہے ؟ اس وقت حضرت فاطمہ سلام اللہ علیھا کھڑی ہوں گی (یہاں تک کہ ) خداوند ارشاد فرمائے گا : 


 اے اھل محشر  آج کرامت اور عزت و وقار کس کا ہے ؟ 

محمد و علی و حسنین علیہم السلام کہیں گے : 

خداوند قھار کے لیے ہے ۔

 اس وقت ارشاد رب العزت ہو گا :

 اے اھل محشر آج کرامت و عزت و وقار محمد و علی و فاطمہ و حسنین کے لیے بھی قرار دیتا ہوں ۔

 اے اھل محشر  اپنے سر جھکا لو اور آنکھیں بند کر لو ۔یہ فاطمہ ہے جو جنت کو چلی ہیں 

اس وقت جبرائیل اونٹ لائیں گے جس کے دونوں طرف پردے ہوں گے اور مھار لولو کی ہو گی ۔

حضرت زہرا سلام اللہ علیھا اس پر سوار ہوں گی اس حال میں کہ خدا ایک لاکھ فرشتے سواری کے دائیں طرف اور ایک ھزار فرشتے سواری کے بائیں طرف قرار دے گا اور ایک لاکھ فرشتوں کی ڈیوٹی لگائے گا کہ انہیں اپنے پروں پر سوار کر کے جنت میں  لے جائیں ۔


جب جنت کے دروازے پر پہنچیں گی تو رک جائیں گی ۔ ارشاد خداوندی ہو گا : اے میرے حبیب کی بیٹی ۔ رک کیوں گئیں ؟ عرض کریں گی : 

 پروردگارا مجھے اچھا لگے گا کہ آج کے دن میری قدرومنزلت سب (اھل محشر) پر واضح ہو جائے ۔

خداوندمتعال کا ارشاد ہو گا 

 اے میرے حبیب کی بیٹی ۔واپس لوٹ جاو اور دیکھو کہ جس کے دل میں بھی آپ کی محبت تھی یا آپ کی ذریت کی محبت تھی اسے جنت میں بھیج دو ۔

 اس وقت امام باقر علیہ السلام نے فرمایا : 

 اللہ کی قسم ۔ اے جابر ۔ اس دن حضرت زہرا سلام اللہ علیھا اپنے محبین کا اس طرح  انتخاب (اور انہیں جدا )کریں گی جس طرح پرندے اچھے دانوں کو خراب دانوں سے جدا کرتے ہیں  ۔


جب شیعیان حضرت زہرا کے ھمراہ جنت کے دروازے پر پہنچیں گے تو۔۔۔ شیعیان جنت کے دروازے پر رک جائیں گے ۔ جب وہ رک جائیں گے تو ارشاد ہو گا کیوں رک گئے ؟ 


 عرض کریں گے : پروردگارا آج کے دن ہم محبین کی قدرومنزلت بھی سب کو پتہ لگنی چاہیے ۔ 

ارشاد خداوندی ہو گا ۔ 

 اے میرے پیارو ! واپس جاو اور دیکھو کونسا شخص تم سے اس لیے محبت کرتا تھا کیونکہ تم فاطمہ کے محب تھے ؟ 

 کس نے تمہیں اس لیے کھانا کھلایا کہ تم فاطمہ سے محبت کرتے تھے ؟ 

 کس نے تمہیں اس لیے لباس دیا تھا کہ تم فاطمہ کے محب اور پیروکار ہو 

 کس نے تمہیں صرف اس لیے شربت پلایا کیونکہ تم فاطمہ کے محب اور پیروکار تھے؟ ۔۔۔ پس ان کا ہاتھ پکڑ لو اور ان سب کو بھی جنت میں لے آو 


 

نوٹ: یہ حدیث طولانی ہے صرف جناب سیدہ سے مربوط حصہ کو نقل کیا گیا ہے

حوالہ

بحار 51/8
 

حضرت لقمان علیہ السلام نے اپنے بیٹے سے فرمایا

بسم الله الرحمن الرحيم 


 حضرت لقمان علیہ السلام نے اپنے بیٹے سے فرمایا

 میں تمہیں چھ چیزوں کی نصیحت کرتا ہوں جن میں اولین اور آخرین کا علم جمع کر دیا گیا  ہے 

1️⃣    دنیا سے صرف اتنا دل لگانا جتنا یہاں رہنا ہے 

2️⃣ اور آخرت کے لیے اتنا عمل کرنا جتنا وہاں تجھے رہنا ہے 

3️⃣  اور اپنے پروردگار کی اتنی اطاعت کر جتنا تواس کا محتاج ہے 

4️⃣  تیری ساری کوشش اس چیز میں ہونی چاہیے کہ (قیامت کے دن)جہنم کی آگ سے خود کو کیسے بچاو گے 

5️⃣  گناہ کو انجام دینے کی تیری جرات اتنی ہونی چاہیے جتنا تیرا جسم جہنم کی آگ کو برداشت کر سکے 
6️⃣جب بھی مولا کی نافرمانی کا خیال آئے تو ایسی جگہ ڈھونڈھنا جہاں وہ (خدا) تجھے نا دیکھ رہا ہو 
 متن حدیث
قالَ لُقمانُ عليه السلام لاِبنِهِ : يا بُنَيَّ ، اُوصيكَ بِسِتِّ خِصالٍ اجتَمَعَ فيها عِلمُ الأَوَّلينَ وَالآخِرينَ : لا تَشغَل قَلبَكَ إلَى الدُّنيا إلاّ بِقَدرِ بَقائِكَ فيها ، وَاعمَل لِلآخِرَةِ بِقَدرِ بَقائِكَ فيها ، وأطِع رَبَّكَ بِقَدرِ حاجَتِكَ إِلَيهِ ، وَليَكُن سَعيُكَ في فَكاكِ رَقَبَتِكَ مِنَ النّارِ ، وَليَكُن جُرأَتُكَ عَلَى المَعاصي بِقَدرِ صَبرِكَ فِي النّارِ ، وإذا أرَدتَ أن تَعصِيَ مَولاكَ فَاطلُب مَكانا لا يَراكَ .

حوالہ

 المواعظ /195

گفتگو میں ادب

 گفتگو میں ادب

علی علیه السلام :

♻️ جو خود کو لوگوں کا لیڈر اور استاد جانتا ہے
 اسے دوسروں کو سکھانے سے پہلے خود کو ادب سکھانا چاہیے .

حوالہ

نهج البلاغه، حکمت: ۷۳.

.

♻️کچھ افسران کے پاس عوام اور ان کے سیاسی حریفوں سے بات کرنے کا ادب نہیں ہوتا،

 اور اس کا مطلب ہے نقصان

امام حسن عسكرى عليه السلام

بسم الله الرحمن الرحيم 

 امام حسن عسكرى عليه السلام 

🌿  دو صفات ایسی ہیں کہ جن کے اوپر کوئی فضیلت نہیں ۔ 

 1️⃣خداوندمتعال پر ایمان 

2️⃣ اور اپنے(مومن) بھائیوں کو فائدہ پہنچانا 

 تیرا بہترین بھائی وہ ہےجو تیری غلطیاں بھول جائے اور تیری طرف سے اس سے کی گئیں  اچھائیوں کو یاد رکھے 

 خَصلَتانِ لَيسَ فَوقَهُما شَى ءٌ : الإيمانُ بِاللّه ِ و نَفعُ الإخوانِ .

 خَيرُ إخوانِكَ مَن نَسِىَ ذَنبَكَ و ذَكَرَ إحسانَكَ إلَيهِ .

حوالہ 

بحارالانوار۔ جلد 78 صفحہ 374 اور 379
 

ماں کی دعا

بسم الله الرحمن الرحيم 

ماں کی دعا

عارف بزرگ بایزید بسطامی سے کسی نے پوچھا :

 کہ تم اس مقام و منزلت تک کیسے پہنچے ؟ 

بایزید بسطامی نے کہا: 

ایک رات میری ماں نے مجھ سے پانی مانگا میں اٹھا کہ ماں کو پانی پلاؤں ، دیکھا تو پانی نہیں تھا میں باہر گیا پانی لینے جب پانی لے کر آیا تو ماں سو چکی تھی ، میں نے ماں کو بیدار کرنا مناسب نہ سمجھا اور ماں کے اٹھنے کا انتظار کرنے لگا یہاں تک کہ صبح  ہو گئی ، ماں جب نماز کے لئے اٹھی تو دیکھا میں پانی کا جام لئے بیٹھا ہوں پوچھا کیوں بیٹھے ہو میں نے سارا ماجرہ بتایا ، ماں نے نماز ادا کی اور دعا کے لئے ہاتھ اٹھائے🤲

 خدایا! 
میرے بیٹے کا جو مقام  آپ کی بارگاہ میں ہے وہ مقام اپنی مخلوق کے درمیان بھی قرار دے .

خدا نے ماں کی دعا کو قبول کیا اور بسطامی کو لوگوں کے درمیان  وہ بلند مقام و مرتبہ ملا جو بہت کم لوگوں کو نصیب ہوتا ہے ۔ 

پیغام

1️⃣ ماں کو راضی رکھیں 
2️⃣ اولاد کے حق میں ماں کی دعا بہت اثر رکھتی ہے 
3️⃣ ماں کی دعا بندے کو ولی بنا دیتی ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا

بسْــــــــــــــمِ ﷲِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم  


جو بھی اپنی اولاد کو قرآن مجید پڑھائے گا، اللہ تعالیٰ قیامت کے دن اس کے والدین کو شاہی تاج پہنائے گا اور ایک ایسا لباس پہنائے گا کہ آج تک کسی نے اس جیسا لباس نہیں دیکھا ہوگا۔

متن حدیث
اَلْفَضْلُ بْنُ اَلْحَسَنِ اَلطَّبْرِسِيُّ فِي  مَجْمَعِ اَلْبَيَانِ عَنْ  مُعَاذٍ قَالَ: سَمِعْتُ  رَسُولَ اَللَّهِ صَلَّى اَللَّهُ عَلَيْهِ وَ آلِهِ وَ سَلَّمَ يَقُولُ: مَا مِنْ رَجُلٍ عَلَّمَ وَلَدَهُ  اَلْقُرْآنِ إِلاَّ تَوَّجَ اَللَّهُ أَبَوَيْهِ  يَوْمَ اَلْقِيَامَةِ تَاجَ اَلْمُلْكِ وَ كُسِيَا حُلَّتَيْنِ لَمْ يَرَ اَلنَّاسُ مِثْلَهُمَا.

حوالہ 

وسائل الشیعة، شیخ حر عاملی، ج6، ص168.

🍁 نالایق لوگ 🍁 

👈کچھ صحابہ کرام رسول اللہ (ص) کی خدمت میں تشریف فرما تھے 
 حضرت نے فرمایا :
کیا تم چاہتے ہو کہ تمہیں  
♻️ سست ترین
♻️ چور ترین 
♻️ بخیل ترین
♻️ ظالم ترین اور 
♻️ عاجز ترین 
لوگوں کے بارے میں بتاؤں ؟

💠 صحابہ: جی یارسول الله!

   فرمایا :

1️⃣ - سست ترین لوگ وہ ہیں جو صحت و سلامتی کے باوجود فرصت کے اوقات میں ذکر خدا نہیں کرتے.

2️⃣ - چور ترین انسان وہ ہے جو نماز کو اہمیت نہیں دیتا ایسی نماز بدن پر پرانے اور میلے کپڑوں کی طرح ہوتی ہے .

3️⃣ - بخیل ترین آدمی وہ ہے جو ایک مسلمان کے قریب سے گزر جائے اور اسے سلام نہ کرے.

4️⃣ - ظالم ترین بندہ وہ ہے جس کے سامنے میرا نام لیا جائے اور وہ مجھ پر درود نہ بھیجے ۔

5️⃣ - عاجز ترین انسان وہ ہے کہ جس سے دعا کی توفیق سلب ہو جائے.

امام رضا علیہ السلام

امام رضا علیہ السلام 

 خدا رحمت کرے اس بندے پر جو ہمارے امر کو زندہ رکھے ۔۔۔ ہمارے علوم کو حاصل کرے اور لوگوں کو ان کی تعلیم دے ۔ اگر لوگ ہمارے کلام کی خوبصورتی  کو جان لیتے تو ہمارے پیروکار بن جاتے
 

 جو ایسی مجلس اور محفل میں بیٹھتا ہے جہاں ہم اہل بیت کے ذکر اور یاد کو زندہ کیا جاتا ہے تو جس (قیامت کے)  دن انسانوں کےدل مردہ ہو جائیں گے اس کا دل مردہ نہیں ہو گا

 جو کسی مومن بھائی کے غم کو دور کرے تو قیامت کے دن خدا اس کے دل سے غموں کو دور کر دے گا 

 وہ ہم سے نہیں ہے جو دنیا کو آخرت کے لیے چھوڑ دے (یعنی ترک دنیا کر کے گھر بار چھوڑ کر گوشہ نشین ہو جائے ) اور آخرت کو دنیا کے لیے چھوڑ دے۔ 

حوالہ

معانی الاخبار 180/1
وسایل الشیعہ 274/44
وسایل الشیعہ 278/44
وسایل الشیعہ 348/78

آگے کی دوڈ

 

  ایک بھوکے شخص کے سامنے بندگوبھی رکھی گئی ، 
وہ پہلی بار بندگوبھی دیکھ رہا تھا👀
اپنے آپ سے کہتا ہے :  
 حتما کوئی بہت خاص پھل ہے جسے پتوں میں لپیٹا گیا ہے پتے اتارتا گیا ، نیچے اور پتے آتے گئے ، جب سب پتے توڑ ڈالے تو متوجہ ہوا کہ پھل تو اس میں نہیں تھا‼️

پھر اسے پتہ چلا کہ بندگوبھی پتوں کا ایک مجموعه‌ ہے .

 لمحہ فکریہ 

  ہم زندگی میں آگے سے آگے بھاگتے جاتے ہیں اور سمجھتے ہیں کہ اگے آنے والے دنوں میں کوئی بہت قیمتی خزانے چھپے ہیں کہ جتنا جلدی ممکن ہو وہاں تک پہنچ جائیں
حالانکہ یہی دن وہی دن ہیں جن کو اگر درک کریں تو زندگی کا مقصد حاصل ہو جاتا ہے ایک ایک منٹ اور ایک ایک ذرہ کو فرصت جانیں اور اسکی قدر کریں .