آگے کی دوڈ
ایک بھوکے شخص کے سامنے بندگوبھی رکھی گئی ،
وہ پہلی بار بندگوبھی دیکھ رہا تھا👀
اپنے آپ سے کہتا ہے :
حتما کوئی بہت خاص پھل ہے جسے پتوں میں لپیٹا گیا ہے پتے اتارتا گیا ، نیچے اور پتے آتے گئے ، جب سب پتے توڑ ڈالے تو متوجہ ہوا کہ پھل تو اس میں نہیں تھا‼️
پھر اسے پتہ چلا کہ بندگوبھی پتوں کا ایک مجموعه ہے .
لمحہ فکریہ
ہم زندگی میں آگے سے آگے بھاگتے جاتے ہیں اور سمجھتے ہیں کہ اگے آنے والے دنوں میں کوئی بہت قیمتی خزانے چھپے ہیں کہ جتنا جلدی ممکن ہو وہاں تک پہنچ جائیں
حالانکہ یہی دن وہی دن ہیں جن کو اگر درک کریں تو زندگی کا مقصد حاصل ہو جاتا ہے ایک ایک منٹ اور ایک ایک ذرہ کو فرصت جانیں اور اسکی قدر کریں .
+ نوشته شده در شنبه هجدهم بهمن ۱۳۹۹ ساعت 20:20 توسط اسد عباس اسدی
|