امیرالمومنین علی علیہ السلام نے فرمایا

 امیرالمومنین علی علیہ السلام نے فرمایا 

 میں چھ افراد کی جنت کی ضمانت دیتا ہوں
 
1️⃣ جو صدقہ دینے جا رہا ہو اور راستے میں فوت ہو جائے 

2️⃣ جو کسی بیمار کی عیادت کے لیے جائے اور فوت ہو جائے 

3️⃣ جو راہ خدا میں جھاد کرتے ہوئے شہید ہو جائے 

4️⃣ جو حج کے راستے میں فوت ہو جائے 

5️⃣ جو نماز جمعہ پر جائے اور فوت ہو جائے 

6️⃣ جو کسی مسلمان کی تشییع جنازہ کے لیے جائے اور فوت ہو جائے ۔ 

نکتہ : اس روایت سے ان اعمال کی عظمت اور اہمیت بخوبی روشن ہو جاتی ہے 


وَ قَالَ أَمِيرُ الْمُؤْمِنِينَ علیه السلام: ضَمِنْتُ لِسِتَّةٍ الْجَنَّةَ رَجُلٌ خَرَجَ بِصَدَقَةٍ فَمَاتَ فَلَهُ الْجَنَّةُ وَ رَجُلٌ خَرَجَ يَعُودُ مَرِيضاً فَمَاتَ فَلَهُ الْجَنَّةُ وَ رَجُلٌ خَرَجَ مُجَاهِداً فِي سَبِيلِ اللَّهِ فَمَاتَ فَلَهُ الْجَنَّةُ وَ رَجُلٌ خَرَجَ حَاجّاً فَمَاتَ فَلَهُ الْجَنَّةُ وَ رَجُلٌ خَرَجَ إِلَى الْجُمُعَةِ فَمَاتَ فَلَهُ الْجَنَّةُ وَ رَجُلٌ خَرَجَ فِي جِنَازَةِ رَجُلٍ مُسْلِمٍ فَمَاتَ فَلَهُ الْجَنَّةُ.

 •┈┈•┈┈•⊰✿✿⊱•┈┈•┈┈• 
📚من لا یحضر الفقیہ 140/1
المواعظ/189

 رسول اکرم صل الله علیه و آله وسلم نے فرمایا

 رسول اکرم صل الله علیه و آله وسلم نے فرمایا 

 جہنم کے چوتھے دروازے پر تین باتیں لکھی ہوئی ہیں کہ 

 1️⃣خداوندمتعال ذلیل و رسوا کرے اس شخص کو جو اسلام کو رسوا کرے ۔ 

 2️⃣خداوندمتعال ذلیل کرے اس شخص کو جو اھل بیت علیھم السلام کی توہین اور اہانت کرے ۔ 

 3️⃣خداوندمتعال ذلیل کرے اس شخص کو جو لوگوں پر ظلم کرنے میں ظالم کی مدد کرے ۔ 

 •┈┈•┈┈•⊰✿✿⊱•┈┈•┈┈• 
📚بحار الانوار 144/8

امیرالمومنین علی علیہ السلام نے فرمایا 

امیرالمومنین علی علیہ السلام نے فرمایا 

 تم میں سے جو بھی چاہتا ہے کہ دیکھے خدا کے نزدیک اس کی قدرومنزلت کیا ہے تو اسے چاہیے دیکھے کہ گناہ کے وقت خدا کی عظمت اور قدرومنزلت اس کے نزدیک کتنی ہے ؟ خدا کے نزدیک اس کی قدرومنزلت کی مقدار بھی اتنی ہی  ہے جتنی اس کے نزدیک خدا کی ہے۔ 

 رسول اکرم صل اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا  

 ہر وہ کام نیکی ہے جس سے تیری روح کو سکون اور دل کو اطمینان حاصل ہو جائے اور ہر وہ کام گناہ ہے جس سے تیرے اندر بےقراری اور سینے میں شک و تردید پیدا ہو جائے 

 متن روایات 
🌟رُوِیَ عَنْ عَلیٍّ علیه السّلام 
مَنْ أَرَادَ مِنْکُمْ أَنْ یَعْلَمَ کَیْفَ مَنْزِلَتُهُ عِنْدَ اللَّهِ فَلْیَنْظُرْ کَیْفَ مَنْزِلَةُ اللَّهِ مِنْهُ عِنْدَ الذُّنُوبِ کَذَلِکَ مَنْزِلَتُهُ عِنْدَ اللَّهِ تَبَارَکَ وَ تَعَالَى

🌟البر ما سكنت إليه نفسك و اطمأن إليه قلبك و الإثم ما جال في نفسك و تردد في صدرك
 •┈┈•┈┈•⊰✿✿⊱•┈┈•┈┈• 
📚بحار الانوار 18/67
شرح ابن ابی الحدید 299/20

رسول اللہ نے معاذ بن جبل کو یمن جاتے ہوئے فرمایا

 رسول اکرم صل اللہ علیہ و آلہ وسلم نے معاذ بن جبل کو یمن بھیجتے ہوئے فرمایا 

 اسلام کے تمام احکامات اور اوامر بیان کرو چاہے چھوٹا ہو یا بڑا 

 لیکن تمہاری زیادہ کوشش نماز کے بارے میں ہونی چاہیے کیونکہ دین کو قبول کر لینے کے بعد یہ اسلام کی اساس اور بنیاد ہے 

 اور لوگوں کو خدا اور آخرت کی یاد دلاو اور انہیں وعظ و نصیحت کرتے رہنا 

 کیونکہ یہ چیز ان میں اللہ کے پسندیدہ کاموں کی انجام دہی کا شوق اور طاقت پیدا کرے گی ۔ 

   ۔۔۔۔ وَ أَظْهِرْ أَمْرَ اَلْإِسْلاَمِ كُلَّهُ صَغِيرَهُ وَ كَبِيرَهُ وَ لْيَكُنْ أَكْثَرُ هَمِّكَ اَلصَّلاَةَ فَإِنَّهَا رَأْسُ اَلْإِسْلاَمِ بَعْدَ اَلْإِقْرَارِ بِالدِّينِ وَ ذَكِّرِ اَلنَّاسَ بِاللَّهِ وَ اَلْيَوْمِ اَلْآخِرِ وَ اِتَّبِعِ اَلْمَوْعِظَةَ فَإِنَّهُ أَقْوَى لَهُمْ عَلَى اَلْعَمَلِ بِمَا يُحِبُّ اَللَّهُ.....
 •┈┈•┈┈•⊰✿✿⊱•┈┈•┈┈• 
📚تحف العقول 25/1

 زندگی کا سنہری اصول 

 زندگی کا سنہری اصول 

 ✍️    ابوھاشم سلیمان جعفری سے روایت ہے کہ 
 میں  ایک کام کے سلسلے میں امام رضا علیہ السلام  کے پاس تھا جب کام ختم ہوا تو جانے کا ارادہ کیا ۔ 
 امام نے فرمایا : اگر کوئی مسئلہ نہیں ہے تو میرے ساتھ میرے گھر چلو اور شام کا کھانا میرے پاس کھا لو ۔ 
 کہتا ہے میری خوشی کی انتہا نہیں تھی کہ امام نے مجھے دعوت دی ہےاور میں نے فورا قبول کر لی ۔ 
جب امام کے ساتھ ان کے گھر پہنچا تو کچھ مزدور گھر کی مرمت اور تعمیر میں مشغول تھے ۔ 
 امام سب کو پہنچانتے تھے لیکن ایک شخص نیا تھا 
 امام نے اس کے بارے میں پوچھا تو بتایا گیا کہ ایک اضافی مزدور کی ضرورت تھی ۔یہ غریب بھی ہے اور مستحق بھی ۔اس لیے اسے مزدوری کے لیے لائے ہیں 
امام نے فرمایا : 
 اس کی مزدوری طے کی ہے ؟ 
 کہا: نہیں غریب ہے جو دیں گے لے لے گا 
غصے اور ناراضگی کے آثار امام کے چہرہ مبارک پر ظاہر ہو گئے 

میں (سلیمان ) نے عرض کی : 

 میری جان آپ پر قربان آپ اتنے زیادہ پریشان کیوں ہو گئے ؟ 
امام نے فرمایا :
 من نے کئی مرتبہ انہیں کہا ہے جب بھی مزدور لاو پہلے اس سے مزدوری طے کر لو
 
کہا: مولا اس کی کیا حکمت ہے ؟

 ایسا کیوں نا کریں کہ پہلے مزدور مزدوری کر لے پھر اس سے طے کر کے دے دیں 
 فرمایا : 
 سلیمان ! جان لو کہ اگر کسی شخص کو اجرت یا مزدوری کے لیے لاو لیکن اس کی مزدوری طے نا کرو اور چاہتے ہو کہ آخر میں طے کر کے دو تو اب اگر اس کی حقیقی مزدوری سے زیادہ بھی دو گے تو وہ جاتے ہوئے ضرور سوچے گا کہ میرا حق زیادہ بنتا تھا لیکن تھوڑے پیسے دئیے ہیں
 
 اب اگر پہلے سے معین کر لو (کہ اتنی مزدوری دوں گا ) اور وہی دے دو تو تجھے اپنے وعدے کا پکا سمجھے گا اور تیری تعریف بھی کرے گا اور 

 اگر معین کی گئی مزدوری سے (پانچ دس روپے) زیادہ دو گے تو تو اس شخص کی نگاہ میں  ایک سخی اور کریم شخص رہو گے (اور ہر جگہ جہاں تیری بات ہو گی تیری تعریف کرے گا ۔ 
 •┈┈•┈┈•⊰✿✿⊱•┈┈•┈┈• 
📚اصول کافی 288/5

 ✍️  رسول اکرم صل اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا : 

 آخری زمانے میں دو چیزیں نایاب ہو جائیں گی ۔ 

 1️⃣مورد اطمینان (مومن) بھائی 

 2️⃣حلال کمائی 

  رسول اکرم صل اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا   

 رحمت خدا کا دروازہ چار موقعوں پر کھول دیا جاتا ہے 


1️⃣  بارش کے وقت 

2️⃣  جب بیٹا محبت بھری نگاہ اپنے والد کے چہرے پر ڈالتا ہے 

3️⃣  جب کعبہ کا دروازہ کھولا جائے 

4️⃣  نکاح کے وقت 
 •┈┈•┈┈•⊰✿✿⊱•┈┈•┈┈• 
📚تحف العقول /53مستدرک 152/14

 امام صادق علیہ السلام نے رسول اکرم صل اللہ علیہ و آلہ وسلم سے روایت کی ہے کہ فرمایا : 

 جب خداوندمتعال  جب  سورہ فاتحہ، آیت الکرسی، آیة شھداللہ، اورقل اللھم مالک الملک ۔۔۔۔ کو بھیجنا چاہا  تو پہلے ان آیات کو عرش پر لٹکایا ۔۔. 
 تو ان آیات نے شکایت کی کہ اے پروردگار کیا ہمیں گناہ سے بھری جگہ اور گناہ گار لوگوں میں بھیجے گا جب کہ ہم ایک پاک و پاکیزہ عرش پر لٹکی ہوئی ہیں ؟

 تو خداوند متعال نے فرمایا: مجھے اپنی عزت و جلالت کی قسم کہ جو بندہ بھی ہر واجب نماز کے بعد تمہیں پڑھے گا تو میں اسے حظیرة القدس(بهشت) میں جگہ دوں گا  اور اپنی پوشیدہ نظر سے دن میں 70 دفعہ اس پر رحمت اور عنایت کی نگاہ ڈالوں گا اور ہرایک دن اس کی 70 حاجات کو پورا کروں گا کہ ان میں سے کم ترین گناہوں کی بخشش ہے. 

 اور اسے ہرطرح  کے دشمن کے شر سے محفوظ رکھوں گا اور موت کے علاوہ کوئی چیز بھی اسے جنت میں جانے سے نہیں روک سکے گی. 

✍️ معاذ بن جبل کہتا ہے کہ 

 ایک دن میں پیغمبر کے ساتھ نماز جمعہ ادا نہ کر سکا تو پیغمبر اکرم صل اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: 

 اے معاذ نماز جمعہ ادا کیوں نہیں کی؟ 
 تو میں نے عرض کی :

 یا رسول اللہ ایک یوحنا نام کے  یہودی کی گندم کا مقروض ہوں اور وہ  ہر روز میرے دروازے پر آکر میرا انتظار کرتا ہے۔ 
 میں ڈر گیا کہ وه مجھے پکڑلے گا.

 تو پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: 

 معاذ کیا تم چاہتے ہو کہ خداوندمتعال تمہارا قرضہ ادا کر دے ؟ تو میں نے جواب دیا:  جی ہاں تو پیغمبر صلی اللہ علیہ والہ  وسلم نے فرمایا: 

اس آیت (قُلِ اللَّهُمَّ مَالِكَ الْمُلْكِ تُؤْتِى الْمُلْكَ مَن تَشَآءُ وَتَنزِعُ الْمُلْكَ مِمَّن تَشَآءُ وَتُعِزُّ مَن تَشَآءُ وَتُذِلُّ مَن تَشَآءُ بِيَدِكَ الْخَيْرُ إِنَّكَ عَلَى كُلِّ شَيءٍ قَدِيرٌ * تُولِجُ الليْلَ فِي الْنَّهَارِ وَتُولِجُ النَّهَارَ فِي الليلِ وَتُخْرِجُ الْحَي مِنَ الْمَيِّتِ وَتُخْرِجُ الَمَيِّتَ مِنَ الْحَي وَتَرْزُقُ مَن تَشَآءُ بِغَيْرِ حِسَابٍ ) اور  (یا رحمن الدنیا والآخرة ورحیمہما تعطی منھما ما تشاء وتمنع منهما ما تشاءاقض عن دینی) کی تلاوت کیا کرو ۔
 اگر زمین کے ذرات برابر بھی سونے کے مقروض  ہوئے تو خداوندمتعال اس قرض کو ادا کر دےگا. 

 
📚مجمع البیان 116/2

امانت اور صلہ رحمی

 امام رضا علیہ السلام نے فرمایا کہ امام محمد باقر علیہ السلام فرماتے تھے

لم يَخُنْكَ الاَْمينُ وَ لكِنِ ائْتَمَنْتَ الْخائِنَ 


 امین تجھ سے کبھی خیانت نہیں کرے گا مگر یہ کہ تو خائن کو امین سمجھ لے 


 امام رضا علیہ السلام نے فرمایا  

صِلْ رَحِمَكَ وَ لَوْ بِشَرْبَة مِنْ ماء، وَ أَفْضَلُ ما تُوصَلُ بِهِ الرَّحِمُ كَفُّ الأَذى عَنْه .

 صلہ رحمی (رشتہ داروں سے اچھا برتاو  ) کرو چاہے ایک گلاس پانی کے ذریعے ہو اور بہترین صلہ رحمی یہ ہے کہ انہیں تکلیف نا دو ۔ 


📚وسایل الشیعہ 88/19
تحف العقول/445

قال امام الصادق عليه السّلام


مَنْ قالَ فى كُلِّ يَوْمٍ مِائَةَ مَرَّةٍ لا حَوْلَ وَ لا قُوَّةَ اِلاّ بِاللّه‏ِ دَفَعَ اللّه‏ُ بِها عَنْهُ سَبْعينَ نَوْعا مِنَ الْبَلاءِ اَيْسَرُهَا الْهَمُّ؛


جو بھ دن میں سو💯 مرتبه «لا حَوْلَ وَ لا قُوَّةَ اِلاّ بِاللّه» پڑھے، خداوند متعال اس سے ستر قسم کی آفات اور بلائیں دور کرتا ہے، جن میں سے سب سے ادنی دکھ اور افسوس  ہے.


📚 ثواب الأعمال، ص162.

✍️ امام رضا علیہ السلام نے فرمایا


 ✍️ امام رضا علیہ السلام نے فرمایا

 ایسا نا ہو کہ آل محمد علیھم السلام کی محبت کا دم بھرتے ہوئے نیک اعمال اور عبادت کرنے کی کوشش کو ترک کر دو 
 اور نا عبادت(کا غرور اور اس)  پر بھروسہ کرتے ہوئے محبت آل محمد علیھم السلام کو چھوڑ دینا 
 کیونکہ 
 یہ دونوں تنہا (اور ایک دوسرے کے بغیر) قابل قبول نہیں ہوں گی 

🍃 لوگوں پر ایک زمانہ آئے گا کہ ان کی  عافیت(سلامتی_بھلائی ) کے دس حصے ہوں گے جس میں سے نو(9) حصے دوسروں سے دوری اختیار کرنے میں ہوں گے اور ایک حصہ چپ رہنے میں ہو گا 

🌿 لا تَدْعُوا الْعَمَلَ الصّالِحَ وَ الاِْجْتِهادَ فِى الْعِبادَةِ إِتِّكالاً عَلى حُبِّ آلِ مُحَمَّد(عليهم السلام) وَ لا تَدْعُوا حُبَّ آلِ مُحَمَّد(عليهم السلام)لاَِمْرِهِمْ إِتِّكالاً عَلَى الْعِبادَةِ فَإِنَّهُ لا يُقْبَلُ أَحَدُهُما دُونَ الاْخَرِ .
 
🌿يَأْتى عَلَى النّاسِ زَمانٌ تَكُونُ الْعافِيَةُ فيهِ عَشَرَةَ أَجْزاء: تِسْعَةٌ مِنْها فى إِعْتِزالِ النّاسِ وَ واحِدٌ فِى الصَّمْتِ ۔

📚 بحار الانوار 347/75
خصال (صدوق)/437

 فضیلت صلوات

 فضیلت صلوات
 
✍️   رسول اکرم صل اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا : 

 مجھ پر ددرود بھیجنا آپ کی دعاوں کی قبولیت اور خدا کی رضا اور تمہارے جسموں کی زکات ہے ۔ 


✍️ رسول خدا نے ایک طولانی سجدہ دیا اور پھر فرمایا : 

 جبرائیل علیہ السلام  نے مجھ سے ملاقات کی اور خوشخبری دی کہ خداوندمتعال فرما رہا ہے کہ جو بھی تجھ پر درود بھیجے میں اس پر درود بھیجتا ہوں اور تجھ پر سلام بھیجے میں اس پر سلام بھیجتا ہوں اس لیے (خدا کی اس نعمت پر ) میں نے شکر کا سجدہ کیا ہے 

✍️ ابن عباس سے روایت ہے کہ رسول اکرم صل اللہ علیہ و آلہ وسلم نے (ایک دن) صبح کی نماز کے بعد اصحاب سے فرمایا : 

 رات میں نے خواب میں چچا حمزہ بن عبدالمطلب  اور بھائی جعفر طیار کو دیکھا کہ بیری کے پھل سے بھرا طشت ان کے سامنے ہے انہوں نے کچھ اس سے کھایا پھر وہ انگور بن گیا ۔پھر اس میں سے کچھ تناول کیا پھر وہ تازہ کھجور میں تبدیل ہو گیا ۔اس میں سے کچھ کھایا 

 میں نے کہا :  (موت کے بعد) کس عمل کو باقی اعمال کی نسبت بہترین عمل پایا ؟ 
 کہا : ہمارے ماں باپ آپ پر قربان ۔ ہم نے تین چیزوں کو بہترین عمل پایا : 
1️⃣ آپ پر صلوات 
2️⃣ دوسروں کو پانی پلانا 
3️⃣ اور محبت علی بن ابی طالب (ع) 

🌟أَخْبَرَنَا عَبْدُ اَللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ قَالَ أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُحَمَّدٍ قَالَ حَدَّثَنِي مُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيلَ قَالَ حَدَّثَنَا أَبِي عَنْ أَبِيهِ عَنْ جَدِّهِ جَعْفَرِ بْنِ مُحَمَّدٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ جَدِّهِ عَلِيِّ بْنِ اَلْحُسَيْنِ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ عَلَيْهِ السَّلاَمُ قَالَ قَالَ رَسُولُ اَللَّهِ صَلَّى اَللَّهُ عَلَيْهِ وَ آلِهِ : صَلاَتُكُمْ عَلَيَّ مُجَوِّزَةٌ لِدُعَائِكُمْ وَ مَرْضَاةٌ لِرَبِّكُمْ وَ زَكَاةٌ لِأَبْدَانِكُمْ.

🌟عَنِ اَلنَّبِيِّ صَلَّى اَللَّهُ عَلَيْهِ وَ آلِهِ قَالَ: لَقِيَنِي جَبْرَئِيلُ عَلَيْهِ السَّلاَمُ فَبَشَّرَنِي قَالَ إِنَّ اَللَّهَ عَزَّ وَ جَلَّ يَقُولُ مَنْ صَلَّى عَلَيْكَ صَلَّيْتُ عَلَيْهِ وَ مَنْ سَلَّمَ عَلَيْكَ سَلَّمْتُ عَلَيْهِ فَسَجَدْتُ لِذَلِكَ .

🌟عَنَ ابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ النَّبِیُّ صَلَّی اللهُ عَلیه وَآلهِ:
رَأَیْتُ البارحَۀَ عَمِّی حَمْزَةَ بْنَ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ وَأخِی جَعْفَرَ بْنَ أبِی طالِبٍ وَبَیْنَ أَیْدِیهِما طَبَقٌ مِنْ نَبِقٍ فَأکَلَا سَاعَةً فَتَحَوَّلَ النَّبِقُ عِنَباً، فَأَکَلَا سَاعَةً فَتَحَوَّلَ الْعِنَبُ لَهُمَا رُطَباً، فَأَکَلَا سَاعَةً فَدَنَوْتُ مِنْهُمَا وَقُلْتُ: بِأَبِی أَنْتُمَا، أیَّ الْأَعْمَالِ وَجَدْتُما أَفْضَلَ؟ قَالَا: فَدَیْنَاکَ بِالْآبَاءِ وَالْأُمَّهَاتِ، وَجَدْنَا أَفْضَلَ 


📚مستدرک الوسایل 328/5
جامع الاخبار 60/1
مستدرک الوسایل 250/7

اہمیت نماز اور حرمت شراب

⭕ اہمیت نماز اور حرمت شراب

✍️امام کاظم علیه السلام 

میرے بابا  (امام صادق ع ) نے  بستر مرگ پر مجھے کہا 

اے بیٹے!
سچ اس کے سوا کچھ نہیں کہ جو لوگ نماز کو اہمیت نہیں دیتے وہ ہماری شفاعت حاصل نہیں کر سکتے
 اور جو لوگ شراب پیتے ہیں وہ ہمارے ساتھ حوض کوثر سے سیراب نہیں ہو سکتے 

📚کلینی، الکافی، ج6، ص401

⭕ اپنے دین اور ایمان کا خیال رکھیں 

✍️علی بن سوید سائی کہتا ہے:

«جب امام کاظم علیہ السلام زندان میں تھے تو میرے خط کے جواب میں فرمایا تھا»

اے علی  
📋 آپ نے دین کی تعلیمات اور اصول سیکھنے کے بارے میں جو لکھا ہے کہ کس سے سیکھیں؟ 
تو
 ہمارے شیعیوں کے علاؤہ کسی سے نہ سیکھیں ۔
 کیونکہ اگر آپ غیر سےسیکھتے ہیں تو گویا آپ نے اپنے مذہب کو غداروں سے لیا ہے کہ جنہوں نے کتاب خدا ، رسول خدا (ص) اور اسکی امانتوں میں خیانت کی ہے ۔"

📚 کلینی ، الکافی ، ج 8، ص 124
📚طوسی ، اختیار معرفہ الدجال ، ج 1 ، ص 7

دو چیزیں  

 
 رسول اکرم صل اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا  

 ابن آدم (انسان جتنا) بوڑھا ہوتا جاتا ہے (دو چیزیں اس میں ) جوان ہوتی جاتی ہیں ۔ 

1️⃣  طمع (حرص) 

2️⃣  (لمبی) آرزوئیں 

 امیرالمومنین علی علیہ السلام نے فرمایا 
 
 دو خوفناک چیزیں ایسی ہیں  جن سے تمہارے بارے میں ڈرتا ہوں 

1️⃣ ھوا و ھوس( اور خواہشات) کی پیروی 

2️⃣ اور لمبی آرزوئیں 

 ھوا و ھوس اور نفسانی خواہشات کی پیروی تمہیں حق کی پیروی سے روک دے گی اور لمبی آرزوئیں (تمہیں ) آخرت  بھلا دیں گی ۔۔۔۔۔ 


 متن حدیث 
🌟وَ يَهْرَمُ اِبْنُ آدَمَ وَ تَشِبُّ مِنْهُ اِثْنَتَانِ اَلْحِرْصُ وَ اَلْأَمَلُ
🌟أَیُّهَا النَّاسُ إِنَّ أَخْوَفَ مَا أَخَافُ عَلَیْکُمُ اثْنَانِ اتِّبَاعُ الْهَوَی وَ طُولُ الْأَمَلِ فَأَمَّا اتِّبَاعُ الْهَوَی فَیَصُدُّ عَنِ الْحَقِّ وَ أَمَّا طُولُ الْأَمَلِ فَیُنْسِی الْآخِرَةَ


📚تحف العقول 56/1
خطبہ/42

بہترین انسان کون ہیں ؟

✍️  امام محمد باقر علیہ السلام سے روایت ہے کہ رسول اکرم صل اللہ علیہ و آلہ وسلم سے پوچھا گیا :

بہترین انسان کون ہیں ؟

تو فرمایا  

 وہ( ہیں جن میں یہ پانچ صفات پائی جاتی ہوں ) 

1️⃣ جو نیکی کا کام کرتے ہیں تو خوش ہوتے ہیں 

 2️⃣اگر برائی سرزد ہو جائے تو استغفار کرتے ہیں
 
 3️⃣جب خدا کی طرف سے نعمت ملتی ہے تو شکر ادا کرتے ہیں
 
 4️⃣اگر ان پر کوئی مصیبت آن پڑے تو صبر کرتے ہیں 

 5️⃣جب (کسی پر) غصہ کرتے ہیں تو معاف کر دیتے ہیں 

 متن روایت : 
عَن أَبِی جَعفَرٍ مُحَمَّدِ بنِ عَلِیٍّ بَاقِرِ عَلَیه‌ِالسَّلَام قَال سُئِلَ رَسُولُ الله صَلَّی الله عَلَیهِ وَ آلِه عَن خِیارِ العِباد؛ فَقَال أَلَّذِینَ إِذَا أَحسَنُوا إِستَبشَرُوا وَ إِذَا أَسَاءُوا إِستَغفَرُوا وَ إِذَا أُعطُوا شَکَرُوا وَ إِذَا ابتلوا صَبرُوا وَ إِذَا غَضِبُوا غَفَرُوا


📚الامالی شیخ صدوق /60

نماز کو اہمیت نہ دینے کے نقصانات

ایک دن حضرت زهرا(س) نے اپنے بابا رسول خدا(ص) سے پوچھا : بابا جان
 وہ مرد اور عورتیں جو نماز کو اہمیت نہیں دیتے ان کے ساتھ کیا ہوگا؟ 
✍️رسول خدا(ص) نے فرمایا  فاطمه جان! جو بھی نماز کو اہمیت نہیں دیتا خدا اسے 15 قسم کی مشکلات میں مبتلاء کرتا ہے: 6 اس دنیا میں ، 3  مرتے وقت ،  3 قبر میں اور 3  قیامت کے دن جب قبر سے اٹھایا جائے گا.

⭕ 6 بلائیں جو دنیا میں دامن گیر ہوں گی

1️⃣ خداوند زندگی سے برکت ختم کر دیتا ہے.
2️⃣ خداوند رزق سے برکت ختم کر دیتا ہے. 
3️⃣  چہرے کا نور ختم ہو جاتا ہے. 
4️⃣ جو بھی عمل انجام دے گا اسکا اجر نہیں ملے گا.
5️⃣ دعائیں آسمان تک نہیں پہنچ پائیں گی.
6️⃣ صالحین سے اسے کوئی فایدہ نہیں ملے گا.

⭕ 3 بلائیں جن میں مرتے وقت مبتلاء ہوگا

1️⃣ دنیا سے ذلیل ہوکرجائے گا
2️⃣ بھوکا مرے گا
3️⃣ پیاسا مرے گا ، اگرچه جتنا مرضی اسے پانی پلا دیا جائے .

⭕ 3 بلائیں جو قبر میں دامن گیر ہوں گی

 1️⃣ عذاب کے فرشتے اس پر نازل ہوں گے. 
2️⃣ قبر اس پر تنگ ہو جائے گی.
3️⃣ قبر کی ظلمت اور تاریکى کو چکھے گا.

⭕ 3 بلائیں جو قیامت کے دن دامن گیر ہوں گی

1️⃣ خداوند ایک فرشتے کو حکم دے گا کہ اسے منہ کے بل گھسیٹا جائے اور مخلوقات اسکا تماشا دیکھیں گی. 
2️⃣ اسکے اعمال کا سخت محاسبه کیا جائے گا. 
3️⃣ خدا اس پر نظر کرم نہیں کرے گا اور وہ ہمیشہ عذاب میں مبتلاء رہے گا.

نماز کو اہمیت نہ دینا ؛ مانع شفاعت ہے.

متن روایت
«السَّيِّدُ عَلِيُّ بْنُ طَاوُسٍ فِي فَلَاحِ السَّائِلِ، أَرْوِي بِحَذْفِ الْإِسْنَادِ عَنْ سَيِّدَةِ النِّسَاءِ فَاطِمَةَ ابْنَةِ سَيِّدِ الْأَنْبِيَاءِ ص وَ عَلَى‏ أَبِيهَا وَ بَعْلِهَا وَ بَنِيهَا: أَنَّهَا سأَلَتْ أَبَاهَا مُحَمَّداً ص فَقَالَتْ يَا أَبَتَاهْ مَا لِمَنْ‏ تَهَاوَنَ‏ بِصَلَاتِهِ‏ مِنَ الرِّجَالِ وَ النِّسَاءِ قَالَ يَا فَاطِمَةُ مَنْ تَهَاوَنَ بِصَلَاتِهِ مِنَ الرِّجَالِ وَ النِّسَاءِ ابْتَلَاهُ اللَّهُ بِخَمْسَ عَشْرَةَ خَصْلَةً سِتٌّ مِنْهَا فِي دَارِ الدُّنْيَا وَ ثَلَاثٌ عِنْدَ مَوْتِهِ وَ ثَلَاثٌ فِي قَبْرِهِ وَ ثَلَاثٌ فِي الْقِيَامَةِ إِذَا خَرَجَ مِنْ قَبْرِهِ فَأَمَّا اللَّوَاتِي تُصِيبُهُ فِي دَارِ الدُّنْيَا فَالْأُولَى يَرْفَعُ اللَّهُ الْبَرَكَةَ مِنْ عُمُرِهِ وَ يَرْفَعُ اللَّهُ الْبَرَكَةَ مِنْ رِزْقِهِ وَ يَمْحُو اللَّهُ عَزَّ وَ جَلَّ سِيمَاءَ الصَّالِحِينَ مِنْ وَجْهِهِ وَ كُلُّ عَمَلٍ يَعْمَلُهُ لَا يُؤْجَرُ عَلَيْهِ وَ لَا يَرْتَفِعُ دُعَاؤُهُ إِلَى السَّمَاءِ وَ السَّادِسَةُ لَيْسَ لَهُ حَظٌّ فِي دُعَاءِ الصَّالِحِينَ وَ أَمَّا اللَّوَاتِي تُصِيبُهُ عِنْدَ مَوْتِهِ فَأُولَاهُنَ‏ أَنَّهُ يَمُوتُ ذَلِيلًا وَ الثَّانِيَةُ يَمُوتُ جَائِعاً وَ الثَّالِثَةُ يَمُوتُ عَطْشَاناً [عَطْشَانَ‏] فَلَوْ سُقِيَ مِنْ أَنْهَارِ الدُّنْيَا لَمْ يَرْوَ عَطَشُهُ وَ أَمَّا اللَّوَاتِي تُصِيبُهُ فِي قَبْرِهِ فَأُولَاهُنَّ يُوَكِّلُ اللَّهُ بِهِ مَلَكاً يُزْعِجُهُ فِي قَبْرِهِ وَ الثَّانِيَةُ يُضَيَّقُ عَلَيْهِ قَبْرُهُ وَ الثَّالِثَةُ تَكُونَ الظُّلْمَةُ فِي قَبْرِهِ وَ أَمَّا اللَّوَاتِي تُصِيبُهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ إِذَا خَرَجَ مِنْ قَبْرِهِ فَأُولَاهُنَّ أَنْ يُوَكِّلَ اللَّهُ بِهِ مَلَكاً يَسْحَبُهُ عَلَى وَجْهِهِ وَ الْخَلَائِقُ يَنْظُرُونَ إِلَيْهِ وَ الثَّانِيَةُ يُحَاسِبُهُ‏ حِسَاباً شَدِيداً وَ الثَّالِثَةُ لَا يَنْظُرُ اللَّهُ إِلَيْهِ وَ لَا يُزَكِّيهِ وَ لَهُ عَذَابٌ أَلِيمٌ.»

📕نوری‌، حسین بن محمد تقی‌، مستدرك الوسائل و مستنبط المسائل‌، موسسه آل‌البیت علیهم السلام‌، قم‌، ۱۴۰۸ ق‌،  ج‏۳‌؛ ص۲۳.


رسول خدا صلی الله علیه وآله وسلّم نے فرمایا


آیا تم چاہتے ہو کہ میں تمہیں ان بیویوں کے بارے میں بتاؤں کہ جو اہل بہشت ہیں؟
3. مہربان ترین؛
2.زیادہ اولاد والی؛
3.جلدی صلح کرنے والی ہو یعنی جیسے ہی کوئی برائی کرے فوراً اپنے شوہر سے کہے: میرا ہاتھ تمہارے ہاتھ میں ہے۔ مجھے اس وقت تک چین نہیں آئے گا جب تک آپ مجھے معاف نہیں کر دیتے۔

📖 متن حدیث
قال رسول الله صلی الله علیه و آله و سلّم:
ألا أخبركم بنسائكم من أهل الجنّة؟ الودود الولود العئود الّتي إذا ظلمت قالت هذه يدي في يدك لا أذوق غمضا حتّى ترضى.

📚 نهج الفصاحه، ح460.

خوشبو لگانا

✍️ رسول اكرم صلى الله عليه و آله

اَلطّيبُ يَشُدُّ القَلبَ؛

خوشبو دل کو تقویت دیتی ہے

📚كافى، ج6، ص510، ح6
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
✍️ رسول اكرم صلى الله عليه و آله 

إِنَّ خيارَ عِبادِ اللّه  الموفونَ المُطَيِّبونَ؛

بهترين بندگان خدا وہ ہیں جو وعدہ وفا کریں اور خوشبو لگائیں

📚نهج الفصاحه، ح850
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔


✍️ رسول اكرم صلى الله عليه و آله 

ثَلاثٌ حَقٌّ عَلى كُلِّ مُسلِمٍ: اَلغُسلُ يَومَ الجُمُعَةِ وَالسِّواكُ وَ الطّيبُ؛

3 چیزیں ہر مسلمان پر لازم ہیں 
غسل جمعہ ، مسواک کرنا اور  خوشبو لگانا

📚نهج الفصاحه، ح1256
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

✍️ رسول اكرم صلى الله عليه و آله 

خَمسٌ مِن سُنَنِ المُرسَلينَ: اَلحَياءُ وَالحِلمُ وَالحِجامَةُ وَالسِّواكُ وَالتَّعَطُّرُ؛

5 چیزیں انبیاء کی سنت ہیں : حيا، حلم، حجامت، مسواك اور خوشبو لگانا 

📚نهج الفصاحه، ح1463
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔


✍️ امام كاظم عليه السلام 

لايَنبَغى لِلرَّجُلِ أَن يَدَعَ الطّيبَ فى كُلِّ يَومٍ فَإن لَم يَقدِر عَلَيهِ فَيَومٌ وَيَومٌ لا، فَإِن لَم يَقدِر فَفى كُلِّ جُمُعَةٍ وَلايَدَع؛

مناسب ہے کہ مرد ہر روز خوشبو لگائے؛ 
اگر هر روز نہیں لگا سکتا تو ہر دوسرے دن لگائے، 
اور اگر ایسا بھی ممکن نہ ہو تو ہر جمعہ کو تو حتما لگائے.

📚کلینی، الكافي، ج۶، ص۵۱۰.


✍️ امام صادق علیہ السلام نے فرمایا 

 پانچ چیزیں ایسی ہیں کہ اگر ان میں سے ایک بھی نا ہوئی تو انسان زندگی میں کمی محسوس کرے گا اور اس کی عقل و خرد پر بھی اثر ہو گا اور دل بھی پریشان رہے گا 

1️⃣  صحت (سالم اور تندرست جسم)
 
2️⃣  امن
 
3️⃣  رزق کی فراوانی
 
4️⃣  ہم‌خیال غمگسار
راوی کہتا ہے میں نے پوچھا : غمگسار سے کون مراد ہے ؟ تو فرمایا : 
نیک اور اچھی بیوی ، نیک اولاد اور نیک اور اچھا دوست

 
5️⃣   پانچویں صفت جو ان سب کو شامل ہے وہ ہے سادہ زندگی گزارنا

 ( بے تکلف زندگی گزارنا 'دوسروں کی دیکھا دیکھی میں کچھ نا کرنا ،اپنے کام سے کام رکھنا وغیرہ یہ وہ چیزیں ہیں جن سے انسان سکون میں رہے گا اور پریشان بھی نہیں ہو گا ورنہ ۔۔۔۔)

خَمْسُ خِصالٍ مَنْ فَـقَـدَ واحِدَةً مِنْهُنَّ لَمْ یَزَلْ ناقِصَ العَیْشِ زائِلَالْعَقْلِ مَشْغولَ الْقَلْبِ، فَاَوَّلُّها: صِحَّةُ البَدَنِ وَ الثّانیَةُ: اَلاَْمْنُ وَ الثّالِثَةُ: اَلسَّعَةُ فِی الرِّزْقِ، وَ الرّابِعَةُ: اَلاَْنیسُ الْمُوافِقُ (قال الراوی:) قُلْتُ: و مَا الاَْنیسُ الْمُوافِقُ؟ قال: اَلزَّوجَةُالصّالِحَةُ، وَ الوَلَدُ الصّالِحُ، وَ الْخَلیطُ الصّالِحُ وَ الخامِسَةُ: وَ هِیَ تَجْمَعُ هذِه الْخِصالَ:الدَّعَةُ۔

📚خصال شیخ صدوق /284 

✍️  امام موسی کاظم علیہ السلام نے فرمایا : 

🌿 بشارت ہو ان لوگوں کے لیے جو دوسروں کے درمیان صلح صفائی کرواتے ہیں اور (جان لو)قیامت کے دن یہی مقربین میں سے ہوں گے 

🌿 جو بھی بھائی کو نا پسند کام کرتا دیکھے اور اسے روک سکتا ہو لیکن نا روکے تو اس نے اس سے خیانت کی ہے 

🌿 قدرومنزلت کے اعتبار سے وہ شخص بڑا ہے جس کی نگاہ میں دنیا کی اہمیت نا ہو ۔جان لو تمہارے جسموں کی قیمت جنت ہے اس کے علاوہ ان کا سودا مت کرنا 

🌿 دیندار لوگوں کے ساتھ میل جول دنیا اور آخرت کی بھلائی ہے 

⚡طوبى لِلمُصلِحینَ بَینَ النّاسِ، اُولئِکَ هُمُ المُقَرَّبونَ یَومَ القیامَةِ

⚡ مَن رَأى أخاهُ عَلَى أمرٍ یُکرِهُهُ فَلَم یَرِدهُ عنهُ وَ هُو یقدِر عَلَیهِ، فَقَد خَانَه

⚡إنَّ أعظَمَ النّاسِ قَدَراً الَّذِی لایَرَی الدُّنیا لِنَفسِه خَطَرا، اما إنَّ أبدانَکُم لَیس لَها ثَمَنٌ إلّا الجَّنه، فَلا تَبِیعُوها بِغِیرِها
⚡مُجَالِسَه أَهلِ الدِّینِ شَرَفُ الدَّنیَا وَ الاخِرَه

📚تحف العقول/393
الامالى صدوق/343
تحف‌العقول/410
تحف العقول/420

تقسیم بندی اوقات زندگی 

تقسیم بندی اوقات زندگی 

✍️امام کاظم علیه السّلام

«اجْتَهِدُوا فِی أَنْ یَكُونَ زَمَانُكُمْ أَرْبَعَ سَاعَات»؛‏

 کوشش کریں کہ اپنی زندگی کو چار حصوں میں تقسیم کریں

1️⃣ سَاعَةً لِمُنَاجَاةِ اللَّهِ 
کچھ وقت خدا کے ساتھ راز و نیاز کریں
  
2️⃣وَسَاعَةً لِأَمْرِ الْمَعَاشِ
کچھ وقت رزق حلال کمانے میں لگائیں 

3️⃣ وَسَاعَةً لِمُعَاشَرَةِ الْإِخْوَانِ وَ الثِّقَاتِ الَّذِینَ یُعَرِّفُونَكُمْ عُیُوبَكُمْ  وَ یُخْلِصُونَ لَكُمْ فِی الْبَاطِنِ
کچھ وقت اپنے بھائیوں اور مخلص دوستوں کے ساتھ گزاریں تاکہ وہ آپ کو تیرے عیبوں سے آگاہ کریں اور وہ دل سے مخلص ہیں تیرے لئے  

4️⃣. وَ سَاعَةً تَخْلُونَ فِیهَا لِلَذَّاتِكُمْ فِی غَیْرِ مُحَرَّمٍ وَ بِهَذِهِ السَّاعَةِ تَقْدِرُونَ عَلَى الثَّلَاثِ سَاعَات‏
 ایک وقت حلال لذات کے لیے قرار دو اور اس کے ذریعے باقی تین حصوں کو احسن طریقے سے انجام دینے کی ہمت اور طاقت ملے گی

📚تحف العقول/409

شادی کی اہمیت


📍 شادی کی اہمیت


✍️رسول الله صلی الله علیه و آله و سلم

اذا تزوج الرجل احرز نصف دینه.

جس نے شادی کی گویا اس نے آدھا دین بچا لیا.

📕مستدرک الوسائل، ج 14، ص 154
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

✍️ النبی صلی الله علیه و آله و سلم:

اذا جائکم الاکفاء فانکحوهن و لا تربصوا بهن الحدثان.

جب آپ کی بچیوں کے لئے مناسب رشتہ آئے تو قبول کرلیں اور کسی حادثہ کا انتظار نہ کریں.

📕نهج الفصاحه، ص 37، ح 193
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 ✍️امام صادق علیه السلام 

من زوج اعزبا کان ممن ینظر الله- عز و جل-الیه یوم القیامة.

جو کسی کنوارے کی شادی کروائے قیامت کے دن اس پر خدا کا خصوصی لطف و کرم ہوگا.

📕وسائل الشیعه، ج 20، ص 45
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔


✍️امام صادق علیه السلام

من ترک التزویج مخافة الفقر فقد اساء الظن بالله-عز و جل-، ان الله- عز و جل - یقول: «ان یکونوا فقراء یغنهم الله من فضله۔

جو غربت کے ڈر سے شادی نہ کرے گویا وہ لطف خدا سے بدگمان ہے. کیونکہ خدا فرماتا ہے: اگر وہ غریب ہیں تو خدا انہیں اپنے فضل و کرم سے بے نیاز کر دے گا۔

📕من لا یحضره الفقیه، ج 3، ص 251
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

✍️ رسول الله صلی الله علیه و آله و سلم:

اکثر اهل النار العزاب.

اھل جھنم کی اکثریت کنوارے انسان ہوں گے.

📕من لا یحضره الفقیه، ج 3، ص 251
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

✍️قال رسول الله صلی الله علیه و آله و سلم

ان من یمن المراة تیسیر خطبتها.

وہ عورت بابرکت ہے کہ جسکی خواستگاری(منگنی) بے تکلف اور آسان ہو

📕کنز العمال، ج 16، ص 322، ح 44721
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

✍️ امام صادق علیہ السلام

سئل عن الصادق علیه السلام:
انی ارید ان اتزوج امراة و ان ابوی اراد غیرها. قال: تزوج التی هویت ودع التی هوی ابواک.

کسی نے امام صادق علیه السلام سے سؤال کیا

میں ایک لڑکی سے شادی کرنا چاہتا ہوں لیکن  میرے ماں باپ کسی اور سے میری شادی کروانا چاہتے ہیں. 
امام علیه السلام فرمایا:
جس سے تم چاہتے ہو اسی کے ساتھ شادی کرو اور جس سے تیرے ماں باپ شادی کروانا چاہتے ہیں اسے چھوڑ دو.

📕تهذیب، الاحکام، ج 7، ص 392
 

ہم کسطرح دوسروں کے ساتھ بہترین تعلقات رکھ سکتے ہیں ؟

 ہم کسطرح دوسروں کے ساتھ بہترین تعلقات رکھ سکتے ہیں ؟ 

🌸 ہمیشہ مسکراؤ ، کیونکہ  مسکراہٹ ایک موثر تعلقات کی شروعات ہوسکتی ہے۔

🌸 ہر دن کچھ نیا اور مفید سیکھنے کی تلاش کریں کیونکہ  شخصیت کی نشوونما چھوٹی چھوٹی چیزوں کے سیکھنے سے ہوتی ہے۔

🌸 مشکل اور آسان حالات میں اپنے طرز عمل میں فرق نہ لائیں ، کیونکہ بڑے لوگ حالات کے  بدلنے سے رنگ نہیں بدلتے ۔

🌸 سننے کی عادت ڈالیں ، کیونکہ بعض اوقات دوسروں کی باتیں سننا ، بولنے اور  مشورے سے کہیں زیادہ مددگار ہوتا ہے ۔

🌸 بچوں کو سلام کرنا خاص طور پر کسی محفل یا پارٹی میں ہرگز نہ بھولیں ، کیونکہ  انسان کی انسانیت کا سن و سال سے کوئی تعلق نہیں ہوتا ۔

🌸 کبھی بھی اپنے اردگرد بھیڑ مت لگاؤ ، اور فقط اپنی ضرورت کی چیزیں حاصل کرو کیونکہ  ایک سادہ اور منظم زندگی زیادہ بہتر ہے الجھنوں اور مصیبتوں سے بھری زندگی سے ۔

🌸 اپنے تعلقات میں احترام ، اور صمیمیت رکھیں کیونکہ تکلف اور بے تکے تقاضے تعلقات کو برباد کر دیتے ہیں۔

🌸 اگر آپ دوسروں کے لئے کچھ کرنا چاہتے ہیں تو اسے اپنا کام سمجھ کر کریں کیونکہ یہ صفت آپ کو قابل اعتماد شخصیت بنادےگی ۔

🌸 پرفیوم اور عطر پر خرچ کرنے سے نہ گھبرائیں کیونکہ  آپ کے تعلقات پر خوشبو کا اثر اتنا بڑا ہے کہ آپ کو خرچ کرنے پر افسوس نہیں ہوگا ۔

🌸 تنقید ہونے سے نہ گھبرائیں ، بات کو سنیں اگر  درست ہے تو تصدیق کریں،  اگر درست نہیں تو پیار اور سکون سے اپنی بات کی وضاحت پیش کریں ۔

 یہ پیغمبر کی خصوصیات ہیں کہ جو انسانوں کو  بااخلاق بنانے کے لئے مبعوث ہوئے ہیں