حضرت رسول اکرم صل اللہ علیہ و آلہ وسلم
بسْــــــــــــــمِ ﷲِالرَّحْمَنِ الرَّحِيم
📝 رسول اکرم صل اللہ علیہ و آلہ وسلم
تم پر لازم ہے کہ دوسروں (کی غلطیوں اور خطاوں )کو معاف کر دو کیونکہ معاف کر دینا صرف اور صرف انسان کی عزت اور سرافرازی کا سبب بنتا ہے تم معاف کرنا شروع کر دو خدا تمہیں عزت عطا فرمائے گا
📝 امام محمد باقر علیہ السلام
جن لوگوں کا شیوہ درگزر اور معاف کرنا ہے کل قیامت کے دن بغیر حساب کے جنت میں داخل ہوں گے
📝 امام علی علیہ السلام
انتقام لینے میں جلدی کرنا پست لوگوں کا شیوہ ہے
📝 رسول اکرم صل اللہ علیہ و آلہ وسلم
بدترین وہ لوگ ہیں جو دوسروں کی غلطیاں معاف نہیں کرتے اور ان کی خطاوں سے درگذر نہیں کرتے
🍃عَلیكُم بِالعَفِو فَاِنَّ العَفْوَ لایزیدُ العَبدَ اِلاّ عِزاًّ فَتَعافُوا یُعِزُّكُمُ اللهُ.
🍃اَلعافُونَ عَنِالنّاسِ یَدخُلونَ الجَنَّةَ بِغَیرِ حِساب
🍃معاجَلَةُ اِلانتقامِ مِن شِیَم اِللِّئامِ.
🍃شَرُّ الناسِ مَن لایَغفِرُ الذَّنبَ و لایُقیلُ العَثْرَةَ.
حوالہ
اصول کافی، ج ٣، ص ١٦٧
لئالیالأخبار، ج ٢، ص ١٦٢
فهرست غرر، ص ٣٩٦
بحار، ج ٧٧، ص ٦٦
علمی ، فکری ، تحقیقی ، تبلیغی