⭕ اہمیت نماز اور حرمت شراب

✍️امام کاظم علیه السلام 

میرے بابا  (امام صادق ع ) نے  بستر مرگ پر مجھے کہا 

اے بیٹے!
سچ اس کے سوا کچھ نہیں کہ جو لوگ نماز کو اہمیت نہیں دیتے وہ ہماری شفاعت حاصل نہیں کر سکتے
 اور جو لوگ شراب پیتے ہیں وہ ہمارے ساتھ حوض کوثر سے سیراب نہیں ہو سکتے 

📚کلینی، الکافی، ج6، ص401

⭕ اپنے دین اور ایمان کا خیال رکھیں 

✍️علی بن سوید سائی کہتا ہے:

«جب امام کاظم علیہ السلام زندان میں تھے تو میرے خط کے جواب میں فرمایا تھا»

اے علی  
📋 آپ نے دین کی تعلیمات اور اصول سیکھنے کے بارے میں جو لکھا ہے کہ کس سے سیکھیں؟ 
تو
 ہمارے شیعیوں کے علاؤہ کسی سے نہ سیکھیں ۔
 کیونکہ اگر آپ غیر سےسیکھتے ہیں تو گویا آپ نے اپنے مذہب کو غداروں سے لیا ہے کہ جنہوں نے کتاب خدا ، رسول خدا (ص) اور اسکی امانتوں میں خیانت کی ہے ۔"

📚 کلینی ، الکافی ، ج 8، ص 124
📚طوسی ، اختیار معرفہ الدجال ، ج 1 ، ص 7