علی ابن ابراہیم قمی نے امام صادق علیہ السلام سے نقل کیا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے (صحابہ سے مخاطب ہو کر) فرمایا:  

کیا میں تمہیں، اس شخص کے بارے میں نہ بتاؤں جو مجھ محمد ص سے سب سے زیادہ مشباہت رکھتا ہے؟۔ صحابہ نے عرض کیا: کیوں نہیں اے اللہ کے رسول ص! تو آپ نے فرمایا: 

🔸 جو تم میں سے سب سے اچھے اخلاق والا ہے

🔸 اپنے اطراف میں موجود لوگوں کے ساتھ سب زیادہ نرمی سے پیش آنے والا

🔸 اپنے رشتہ داروں کے ساتھ سب سے زیادہ نیکی کرنے والا

🔸 اپنے دینی بھائیوں کے ساتھ سب سے زیادہ محبت کرنے والا

🔸 حق پر سب سے زیادہ صبر کرنے والا

🔸 غصّے پر سب سے زیادہ قابو پانے والا

🔸 عفو و درگزر کرنے میں سب بہتر 

🔸 غصّے اور خوشی و رضا دونوں میں سب سے زیادہ انصاف کرنے والا

📖 متن حدیث

 عَلِيُّ بْنُ إِبْرَاهِيمَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عِيسَى عَنْ يُونُسَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَرَفَةَ عَنْ أَبِي عَبْدِ اَللَّهِ عَلَيْهِ اَلسَّلاَمُ قَالَ قَالَ اَلنَّبِيُّ صَلَّى اَللَّهُ عَلَيْهِ وَ آلِهِ : أَ لاَ أُخْبِرُكُمْ بِأَشْبَهِكُمْ بِي قَالُوا بَلَى يَا رَسُولَ اَللَّهِ قَالَ أَحْسَنُكُمْ خُلُقاً وَ أَلْيَنُكُمْ كَنَفاً وَ أَبَرُّكُمْ بِقَرَابَتِهِ وَ أَشَدُّكُمْ حُبّاً لِإِخْوَانِهِ فِي دِينِهِ وَ أَصْبَرُكُمْ عَلَى اَلْحَقِّ وَ أَكْظَمُكُمْ لِلْغَيْظِ وَ أَحْسَنُكُمْ عَفْواً وَ أَشَدُّكُمْ مِنْ نَفْسِهِ إِنْصَافاً فِي اَلرِّضَا وَ اَلْغَضَبِ۔

الکافي ج2، ص240.