قیام امام حسین ع کے مقاصد قسط 14
ج۔ مکہ سے کربلاء کے راستے میں ملاقاتیں
4۔ ابو ہرہ
ثعلبیہ کے علاقے میں ابو ہرہ ازدی نامی ایک شخص نے امام حسین علیہ السّلام سے ملاقات کی اور امام ع سے اس سفر کی وجہ پوچھی. امام ع نے اس کے جواب میں فرمایا:
امویوں نے ہمارے مال پر قبضہ کیا، لیکن میں نے صبر کیا، (میرے بابا علی ع کو) انہوں نے گالیاں دیں، میں نے برداشت کیا، اب میرے قتل کا ارادہ رکھتے ہیں تو میں وہاں سے چلا آیا.
اے ہرہ! جان لے کہ میں ایک سرکش گروہ کے ہاتھوں شہید ہو جاؤں گا اور خدا ان کے جسموں پر ذلت کا لباس پہنائے گا، اور خدا ایک شمشیر بردار شخص کو ان پر حاکم مقرر کرے گا تاکہ ان کو ذلیل وخوار کرے.
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
📚حوالہ جات
1▪️ الفتوح، ج5، ص123؛
2▪️ بحار الانوار، ج44، ص368؛
3▪️ البدایہ والنہایہ، ج8، ص183.
+ نوشته شده در دوشنبه هفدهم شهریور ۱۳۹۹ ساعت 12:31 توسط اسد عباس اسدی
|