قیام امام حسین ع کے مقاصد قسط 9
ب۔ مکہ میں ملاقاتیں
4. یحیی بن سعید کی ایک گروہ کے ساتھ امام سے ملاقات
عمرو بن سعید بن العاص نے اپنے بھائی یحیی بن سعید کو ایک گروہ کے ساتھ بھیجا تاکہ امام حسین علیہ السلام کو عراق جانے سے روکے۔ لیکن وہ کامیاب نہیں ہوسکے ، اور یہاں تک کہ بات جھگڑے تک جا پہنچی لیکن درمیان میں حضرت کے اصحاب آ گئے .
اس گروہ نے کہا: اے حسین! کیا تم تقویٰ اختیار نہیں کرتے اور جماعت کو چھوڑ کر امت کو الگ کرنا چاہتے ہو ؟
امام نے ان کے جواب میں اس آیت کریمہ کی تلاوت فرمائی: «لِی عَمَلِی وَ لَکمْ عَمَلُکمْ أَنتُم بَرِیونَ مِمَّآ أَعْمَلُ وَ أَنَا بَرِی ءٌ مِّمَّا تَعْمَلُونَ »؛
"میرا عمل میرے لئے ہے اور آپ کا عمل آپکے لئے ہے آپ میرے اعمال سے بری ہو اور میں آپ کے اعمال سے بری ہوں ۔
.....................................
📚حوالہ جات
ارشاد ،،مفید،ج2،ص69