الف. مدینه میں ملاقاتیں 

2. مروان بن حکم
دوسرے دن امام حسین نے مروان کو راستے میں دیکھا ۔ 
مروان کہتا ہے : میں آپ کو ایک نصیحت کرنا چاہتا ہوں بشرطہ  آپ مانیں! حضرت نے فرمایا : تیری نصیحت کیا ہے ؟
 کہتا ہے : کہ میں آپ کو حکم دیتا ہوں کہ امیر المؤمنین یزید کی بیعت کر لو یہ آپ کے دین اور دنیا کیلئے فائدہ ہو گا.

حضرت نے فرمایا : اِنَّ لِلَّهِ وَاِنَّا اِلَیهِ راجِعُون  اور پھر  فرمایا : عَلَی الْاِسْلامِ السَّلامُ اِذْ بُلِیتِ الْاُمَّةُ بِراعٍ مِثْلَ یزِیدَ وَیحَک یا مَرْوانَ اَتَاْمُرُنِی بِبَیعَةِ یزِیدَ وَهُوَ رَجُلٌ فاسِقٌ
 اسلام پر فاتحہ پڑھ دیں جب  امت پر یزید خلیفہ بن بیٹھے ۔  افسوس ہے تجھ پر اے مروان مجھے ایسے شخص کی بیعت کا کہتے ہو جو فاسق ہے !

پھر امام نے فرمایا: ایسی ناروا اور بیہوده بات کیوں کہتے ہو ؟ میں تیری اس بات پر تیری ملامت نہیں کروں گا کیوں کہ تو وہی ہے کہ جو ابھی باپ کے صلب میں تھا تو پیغمبر اکرم نے تجھ پر لعنت کی تھی .
پھر فرمایا دور ہٹ اے دشمن خدا! ہم اھل بیت رسول  ہیں حق ہمارے ساتھ ہے اور ہم حق کے سوا کچھ نہیں کہتے . میں نے خود پیغمبر خدا سے یہ فرماتے سنا ہے کہ «خلافت ابو سفیان کے بیٹوں اور پھر ان کے بیٹوں پر حرام ہے . 
پھر فرمایا : اگر معاویہ کو میرے ممبر پر دیکھو تو فورا اس کا پیٹ چاک کر دو.» خدا کی قسم مدینہ والوں نے معاویہ کو میرے جد کے ممبر پر دیکھا لیکن جو ان کو حکم تھا اس پر عمل نہیں کیا.
مروان یہ سب سن کر غصے میں آ گیا اور کہتا ہے : «ہرگز تجھے نہیں چھوڑوں گا یہاں تک کہ یزید کی بیعت کر لے! تم اولاد علی کے دل میں آل سفیان کے بارے میں کینہ ہے اس لیئے تم ان سے دشمنی رکھتے ہو اور وہ تم سے.»
 امام حسین  نے اس کے جواب میں فرمایا:  دور ہو جاؤ اے  پلید ہم اھل بیت طہارت میں سے ہیں خدا نے ہمارے لئے پیغمبر اکرم پر وحی فرمائی ہے   إِنَّمَا یرِیدُ اللَّهُ لِیذْهِبَ عَنکمُ الرِّجْسَ أَهْلَ الْبَیتِ وَ یطَهِّرَکمْ تَطْهِیرًا 
خداوند چاہتا ہے کہ پلیدی اور گناہ کو تم اھل بیت سے دور کر دے ، اور کاملاً تمہیں پاک کر دے .
یہ سننے کے بعد پھر مذید کچھ کہنے کی ہمت نہیں ہوئی مروان کی ۔ 
امام نے فرمایا : «اے پسر زرقاء ! آپ رسول خدا کے بارے میں جس چیز کو ناپسند کرتے ہیں اس کی وجہ سے ، میں آپ کو اس دن خدا کے دردناک عذاب کا اعلان کرتا ہوں جب آپ خدا کے پاس جائیں گے ، اور میرے نانا، آپ سے میرے اور یزید کے بارے میں پوچھیں گے۔
اس ملاقات میں امام نے مروان کو اس کی اور آل سفیان کی پست حقیقت کو یاد دلایا اور اپنے مقام و منزلت کو بھی یاد دلایا امام نے مروان بن حکم کو خوب سبق سکھایا 
ان ملاقاتوں کے بعد یزید نے فورا. ولید کو مدینہ کی گورنری سے ہٹا دیا اور مروان  کو ان کی جگہ مقرر کر دیا . 
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔  
حوالہ جات  

                                                                                                                             1▪️احزاب/33.
2▪️ الفتوح، ابن اعثم، بیروت، دار الندوة، ج 5، ص 24؛ 
3▪️حیاة الامام الحسین، ج 2، ص 256؛ 
4▪️مناقب ابن شهر آشوب، ج 4، ص 88.
5▪️مناقب ابن شهرآشوب، ج 4، ص 88.