دوسروں کو تکلیف دینے سے پرھیز کرو

کتاب خصال میں ذکر ہوا ہے کہ پیغمبر اکرم (ص) نے جبرئیل امین سے فرمایا :
«يَا جَبْرَئِيلُ عِظْنِی‏ فَقَالَ لَهُ يَا مُحَمَّدُ عِشْ مَا شِئْتَ فَإِنَّكَ میتٌ وَ أَحْبِبْ مَنْ شِئْتَ فَإِنَّكَ مُفَارِقُهُ وَ اعْمَلْ مَا شِئْتَ فَإِنَّكَ مُلَاقِيهِ شَرَفُ‏ الْمُؤْمِنِ صَلَاتُهُ بِاللَّيْلِ وَ عِزُّهُ كَفُّ الْأَذَى عَنِ النَّاسِ » ۔

اے جبرئیل ! مجھے نصیحت کرو ، جبرئیل امین نے کہا : اے محمد [ص] جس قدر دل کرے زندگی کرو کہ ایک دن موت آ کر رہے گی ، جس چیز سے چاہو دل لگاؤ کہ ایک دن اس سے جدا ہو جاؤ گے ، جو چاہو انجام دو کہ ایک دن اس کا نتیجہ دیکھو گے ، آگاہ رہو کہ مومن کی فضلیت یہ ہے کہ وہ راتوں میں [نماز شب کیلئے] بیدار ہوتا ہے اور مومن کی عزت یہ ہے کہ لوگوں کو تکلیف پہنچانے سے پرہیز کرتا ہے » ۔

حوالہ
شیخ حرعاملی ، وسائل الشیعه، ج۸، ص۱۴۶ ۔