تنور خولی

📌 سر مقدس امام حسین(ع) نے بہت سارے حوادث دیکھے . حضرت کی شہادت کے بعد عاشورا کے دن غروب کے وقت امام حسین علیہ السلام کے سر مبارک کو ابن زیاد کیلئے بھیجا گیا. حمید بن مسلم راوی کربلا کہتا ہے ، میں خود خولی کے ساتھ گیا تاکہ سر کو دارالاماره لے جائیں لیکن وہ بند تھا ، خولی کو مجبوراً صبح تک امام کا سر اپنے گھر میں رکھنا پڑھا. سر مبارک کو گھر میں موجود تنور میں رکھ دیا اور اپنی بیوی سے کہتا ہے: ابدی دولت آپ کیلئے لے آیا ہوں: سر حسین [ع] .

✔️ خولی کی بیوی کہتی ہے لوگ خانوادہ کیلئے درھم و دینار لاتے ہیں اور تم فرزند رسول کا سر لے آئے ؟!

یہ کہ کر غصے سے کمرے سے باہر نکل گئی.

خود کہتی ہے کہ میں نے دیکھا نور کی ایک لہر آسمان سے تنور تک آ رہی ہے اور کچھ سفید پرندے اس کے گرد محو پرواز ہیں .