امیرالمومنین علی علیہ السلام

✏ جو مختلف کاموں میں ہاتھ ڈالے گا تو اس کی تمام پیشگوئیاں اور حیلے بے سود و بے فائدہ ہوں گے۔

✏ جو غیر مھم کام میں لگ جائے تو اہم اور مھمترین کام سے ہاتھ دھو بیٹھے گا ۔

✏ آپ کی فکر تمام چیزوں کا احاطہ نہیں کر سکتی لہذا مہم ترین کام پر ہی اسے مرکوز رکھیں ۔

📚نہج البلاغہ حکمت403

📚غررالحکم 10944

📚غررالحکم 555

حضرت علی علیہ السلام کی نگاہ میں آپ کی زندگی کی کامیابی کا بنیادی اصول یہ ہے کہ آپ کا ایک مقصد اور ہدف ہونا چاہیے ۔اگر آپ مختلف کاموں پر تجربات کرتے رہے تو آپ کی زندگی کا قیمتی وقت تو ضایع ہو گا ہی ساتھ وہ اہم کام جو آپ کر سکتے تھے اور اس کو اختیار نہیں کیا ' یا یوں کہیں جس کام کے لیے آپ بنے تھے جس کام کی صلاحیتیں آپ میں موجود تھیں اس کو بھی ضایع کر دیں گے ۔

لہذا مختلف کاموں کا تجربہ کرنے سے بہتر ہے آپ سوچیں 'غور وفکر کریں کہ آپ کا جنون کیا ہے ؟ کس کام میں آپ کا لگاو جنون کی حد تک ہے ؟ اسی کے مطابق کام اور فیلڈ کا انتخاب کریں ؟ اور پھر اپنی فکر کو صرف اسی پر مرکوز رکھیں تو کامیابی کی سیڑھی آپ کے پاوں کے نیچے ہوگی جو وقت کے ساتھ آپ کی بلندی کا سبب بنے گی۔