گڈریا اور مسافر
ایک شخص اپنی ذاتی گاڑی پر کہیں سفر پہ گیا ہوا تھا، اذان ظہر کے وقت شہر کے باہر ایک روڈ پر اس نے ایک چرواہے کو دیکھا کہ جو ایک پہاڑی پر کھڑے ہو کر نماز پڑھ رہا تھا۔ اور ساتھ میں اس کی بھیڑیں بھی چر رہی تھیں۔
اسے یہ منظر دیکھ کر بہت خوشی ہوئی، اور اس نے چرواہے کے پاس جا کر اس سے پوچھا:
تمہیں کون سی چیز اول وقت میں نماز پڑھنے پر وادار کرتی ہے؟!
چرواہے نے جواب دیا: جب میں اپنی بھیڑوں کو اکٹھا کرنے کے لئے سیٹی بجاتا ہوں تو یہ فوراً میرے پاس جمع ہو جاتی ہیں۔ اور اگر خدا مجھے اپنے قریب بلائے اور میں نہ جاؤں تو پھر تو میں ان بھیڑوں سے بھی بدتر ہوں۔
ذرا سوچیے اگر ہمارے حلقے کا MPA ہمیں ملنے کے لئے بلائے تو ہم فخر محسوس کرتے ہیں اور دعوت نامے اور ملاقات کے بارے میں پورے محلے کو بتاتے لیکن جب تمام جہانوں کا پروردگار ہمیں اپنے دربار میں بلاتا ہے تو ہم اذان کی آواز سنتے ہوئے بھی رب کی بارگاہ میں حاضر نہیں ہوتے۔