کامیاب زندگی
♦️{ کامیاب زندگی }♦️
امام محمد تقی علیہ السلام کی نگاہ میں
✍️ اگر چاہتے ہو کہ کبھی کسی پریشانی یا مشکل میں گرفتار نہ ہوں تو لوگوں کے ساتھ خوش اخلاق رہو ۔
{اعلام الدین ص309}
✍️ لا ابالی اور بے خرد افراد کے ساتھ مت رہو وہ آپکے اخلاق خراب کر دیں گے ۔
{بحار الانوار ج 75 ص 82 }
✍️ نماز کے رکوع کو مکمل انجام دو کیونکہ یہ وحشت قبر کو کم کرتا ہے ۔
{کافی ج 3 ص 321 }
✍️ دوسرں کے مال کی لالچ نہ رکھو تاکہ ان کی نظروں میں محترم راہ سکو ۔
{بحار الانوار ج 72 ص 109}
✍️ خدا پر اعتماد رکھو تاکہ قیمتی سے قیمتی چیز بھی حاصل کر سکو۔
{ اعلام الدین ص 309 }
✍️ لوگوں سے انصاف کرو تاکہ وہ آپ سے محبت کریں۔
{بحار الانوار ج 75 ص 82}
+ نوشته شده در سه شنبه هفتم مرداد ۱۳۹۹ ساعت 13:39 توسط اسد عباس اسدی
|