الہی نظام ہدایت
اللہ تعالیٰ کے نظام هدایت میں کسی قسم کا ابہام موجود نہیں ہے ہر چیز روشن اور واضح ہے۔
ذاتِ مبین
اللہ تعالیٰ کی ذات بر حق اور واضح و آشکار ہے:
«أَنَّ ٱللَّهَ هُوَ ٱلۡحَقُّ ٱلۡمُبِینُ؛ اللہ ہی حق ہے سچ کو سچ کر دکھانے والا» (سوره نور/25)
رسول مبین
انسان کی ہدایت کے لئے بھیجے گئے رسول، رسولِ مبین ہیں:
«وَقَدۡ جَاۤءَهُمۡ رَسُولࣱ مُّبِینࣱ؛ اور کھول کھول کر بیان کرنے والے پیغمبر ان کے پاس آ چکا ہے» (سورة الدخان/13)
کتاب مبین
قرآن مجید دستورات الهی کو بندگان خدا کے لئے واضح طور پر بیان کرتا ہے:
«قَدۡ جَاۤءَكُم مِّنَ ٱللَّهِ نُورࣱ وَكِتَـٰبࣱ مُّبِینࣱ؛
تمہارے پاس اللہ تعالیٰ کی طرف سے نور اور واضح کتاب آچکی ہے» (سوره مائدة/15)
پیغام مبین
اللہ تعالیٰ کا پیغام واضح اور روشن ہے:
«أَنَّمَا عَلَىٰ رَسُولِنَا ٱلۡبَلَـٰغُ ٱلۡمُبِینُ؛ ہمارے رسول پر بس صاف صاف حکم پہنچا دینے کی ذمہ داری ہے»
(سورہ مائدہ/92)
زبان مبین
پیغام الہی واضح اور روشن زبان میں ہے:
«هذا لِسانٌ عَرَبِیٌّ مُبِینٌ؛ اور یہ قرآن تو صاف عربی زبان میں ہے» (سوره نحل/103)
تنبیہ مبین
اللہ تعالیٰ اپنی مخلوق کو واضح طور پر خبردار کرتا ہے:
«قُلۡ یَـٰۤأَیُّهَا ٱلنَّاسُ إِنَّمَاۤ أَنَا۠ لَكُمۡ نَذِیرࣱ مُّبِینࣱ؛ اے محمدؐ، کہہ دو کہ اے لوگو! میں تو تمہارے لیے صرف وہ شخص ہوں جو صاف صاف خبردار کردینے والا ہوں» (سوره حج/49)
فتح مبین
اللہ تعالیٰ نے اپنے رسول ص کو جنگ یا صلح کے ذریعے واضح فتح عطا کی:
«إِنَّا فَتَحۡنَا لَكَ فَتۡحࣰا مُّبِینࣰا؛ بے شک اے نبیؐ، ہم نے تم کو کھلم کھلا فتح عطا کر دی ہے» (سورہ فتح/1)
امتحان مبین
الله تعالیٰ بندوں کو واضح طور پر آزماتا ہے:
«وَءَاتَیۡنَـٰهُم مِّنَ ٱلۡـَٔایَـٰتِ مَا فِیهِ بَلَـٰۤؤࣱا۟ مُّبِینٌ؛ اور اُنہیں ایسی نشانیاں دکھائیں جن میں صریح آزمائش تھی» (سورہ دخان/33)
فوز مبین
الله نے اپنے مطیع بندوں کو جنت عطا کر کے واضح کامیابی سے ہم کنار کرے گا:
«فَأَمَّا ٱلَّذِینَ ءَامَنُوا۟ وَعَمِلُوا۟ ٱلصَّـٰلِحَـٰتِ فَیُدۡخِلُهُمۡ رَبُّهُمۡ فِی رَحۡمَتِهِ ذَ ٰلِكَ هُوَ ٱلۡفَوۡزُ ٱلۡمُبِینُ؛ پھر جو لوگ ایمان لائے اور نیک عمل کرتے رہے، انہیں ان کا رب اپنی رحمت میں داخل کرے گا اور یہی صریح کامیابی ہے» (سوره جاثية/30)
ضلال مبین
اللہ تعالیٰ کے اور اس کے رسول کی اطاعت سے روگردانی کرنے والے کھلی گمراہی میں ہیں:
«وَ مَنْ یَعْصِ اللّهَ وَ رَسُولَهُ فَقَدْ ضَلَّ ضَلالاً مُبِیناً؛ اور جو کوئی اللہ اور اس کے رسولؐ کی نافرمانی کرے تو وہ صریح گمراہی میں پڑ گیا» (سورہ احزاب/36)
عدو مبین
اللہ تعالیٰ نے انسانوں کو ان کے واضح دشمن کے بارے بتایا ہے:
«وَلَا تَتَّبِعُوا۟ خُطُوَ ٰتِ ٱلشَّیۡطَـٰنِۚ إِنَّهُۥ لَكُمۡ عَدُوࣱّ مُّبِینࣱ؛ اور شیطان کی پیرو ی نہ کرو کہ وہ تمہارا کھلا دشمن ہے»
(سورہ انعام/142)
لوح مبین
اللہ تعالیٰ قیامت کے دن لوگوں اعمال واضح طور پر ان کے سامنے لا کے رکھے گا:
«وَكُلَّ شَیۡءٍ أَحۡصَیۡنَـٰهُ فِیۤ إِمَامࣲ مُّبِینࣲ؛ اور ہم نے ہر چیز کو(ہر جو فعل تم نے انجام دیا ہے) واضح کتاب میں محفوظ کر رکھا ہے» (سورہ يس/12)